برتھ سرٹیفکیٹ کیسے بنوایا جائے؟
آج کی اس جدید دنیا میں اک انسان کا کاغذی ریکارڈ اس کی پیدائش سے لیکر موت تک رکھا جاتا ہے.
آج ہم ذکر کریں گے کے پیدا ہونے کے بعد جو سب سے پہلا ریکارڈ کسی کا مرتب کیا جاتا ہے وہ ہوتا ہے اس کی پیدائش کا اندراج
جس کو پیدائشی سرٹیفکیٹ یا
Birth certificate
بھی کہا جاتا ہے.
پاکستانی قانون کے مطابق بھی پیدا ہونے والے بچے کا ریکارڈ اندراج کروانا لازمی ہے.
یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچے کی پیدائش کا انداج مطلقہ یونین کونسل میں کروائے
پیدائش/برتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کا طریقہ کار؟
پاکستانی قانون کے مطابق بچے کی پیدائش کے بعد 60 دن کے اندر والدین یا والد یا والدہ یا دونوں ماں باپ نہیں ہیں تو
بچے کا سرپرست
مطلقہ یونین کونسل میں
بچے کی پیدائش کا انداج کروائے گا
اس دوران مندرجہ ذیل ڈاکومنٹس کی ضرورت ہوگی
والدین کا شناختی
اگر بچہ ہسپتال میں پیدا ہوا ہے تو ہسپتال کی جاری کردہ رسید
یونین کونسل سے اک فارم ملے گا جس کو پر کرنے سائن انگوٹھے لگانے کے بعد
اسی یونین کونسل میں جمع کروا دیں گے
جس کے 3 دن بعد نادرا کی طرف سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ آپکو مل جائے گا
اس کی فیس 100 روپے ہے جو آپ یونین کونسل میں جمع کروائیں گے
اگر بچے کی 60 دن سے زائد 7 سال تک ہوچکی ہو ؟
پیدائش کا وقت 60 دن سے زائد اور 7 سال کے اندر ہے
تو اس صورت میں
شناختی کارڈ کے ساتھ
بیان حلفی
دو گواہان کے سائن وغیرہ کروانے کے بعد
والدین متعلقہ یونین کونسل میں جمع کروائیں گے
متعلقہ یونین کونسل 7 دن کے اندر سرٹیفکیٹ جاری کر دے گی
اگر بچے کی عمر 7 سال زائد ہو چکی ہو؟
اگر بچے کی عمر 7 سال سے زائد ہو چکی ہے اور پیدائش انداج نہیں کروایا تو
اس صورت میں والدین متعلقہ اسسٹنٹ کو درخواست برائے انداج پیدائش دیں گے.
اسسٹنٹ کمشنر رہائشی مکان کی تصدیق کرے گا
اس کے ساتھ متعلقہ سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر کو کہے گا کہ بچے کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل ٹیسٹ وغیرہ کریں
میڈیکل ٹیسٹ بچے کی صیح عمر کے تعین کے لیے کروائے جاتے ہیں کہیں والدین بچے کی عمر کم زیادہ لکھوا رہے ہو
میڈیکل ہونے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر متعلقہ یونین کونسل کو حکم دے دے دیتا ہے کے وہ بچے کی پیدائش کا انداج کریں
پاکستانی میاں بیوی کا بچہ باہر ملک پیدا ہوا
اس کا پاکستان میں اندراج کیسے ہوگا؟
باہر ملک مقیم پاکستانی والدین
متعلقہ پاکستانی قونصلیٹ کو درخواست دیں گے کے وہ انکی رہائشی یونین کونسل میں بچے کی پیدائش کا اندراج کروائیں.
قونصلیٹ درخواست پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں موجود یونین کونسل کو حکم دے گا کے برتھ سرٹیفکیٹ جاری کریں.
جس میں بچے کا والدین کا نام پتہ اور دیگر معلومات ہوں گی
اپنی قیمتی آراء سے ہمیں ضرور آگاہ کیجئے گا اور جس قانون کے متعلق آپ جاننا چاہیں تو آپ ہمیں کمنٹ سیکشن میں بتاسکتے ہیں.ہم کوشش کریں گے اس پر لکھنے کی
مزید روز مرہ زندگی سے وابستہ قانون جاننے کے لیے وزٹ کریں
www.whatsaysthelaw.blogspot.com
Post a Comment
5 Comments
Gd work 👍👍👍
ReplyDeleteJazak Allah bht acha kam ha
ReplyDeleteJazak Allah bht acha kam ha
ReplyDeleteJazak Allah bht acha kam ha
ReplyDeleteشکریہ جناب
Delete