رینٹ کنٹرولر. کرایہ نامہ کیسے رجسٹرڈ کروایا جائے مالک مکان تنگ کرتا ہے یا کرایہ دار قبضہ کر کے بیٹھ گیا ہے کیا کیا جائے؟
سکنی یا کمرشل کرایہ داری کے معاملات کو
Punjab Rented Permisses Act 2009
ڈیل کرتا ہے.
اس ایکٹ کے مطابق جب کبھی بھی آپ اپنی پراپرٹی رینٹ پر دیں تو مندرجہ ذیل کام کریں
1
تحریری معاہدہ کریں
جس میں دی گئی پراپرٹی کی تفصیل
2
فریقین کے نام پتہ
کرایے کی تفصیل
3
کتنے دورانیے کے لیے پراپرٹی رینٹ پر دی ہے.
4
پراپرٹی استعمال کرنے کی شرائط و ضوابط
غرض کے ہر ضروری معلومات اس معاہدے میں تحریر کریں گے.
5
اس معاہدے کو تحریر کرنے کے بعد متعلقہ رینٹ کنٹرولر کے پاس جائیں
پراپرٹی رینٹ ٹیکس ادا کرنے کے بعد آپ کا معاہدہ کرایہ نامہ رجسٹرڈ ہو جائے گا.
کن صورتوں میں معاہدہ کرایہ داری رجسٹرڈ کروانے کی ضرورت نہیں؟
اگر دورانیہ کرایہ داری 1 سال سے کم ہے تو اس صورت میں رینٹ کنٹرولر سے معاہدہ رجسٹرڈ کروانے کی ضرورت نہیں.
کن صورتوں میں مالک اپنی پراپرٹی خالی کروا سکتا ہے
یا کرایے دار نے قبضہ کرلیا کیا کیا جائے ؟
اگر کرایے دار تحریری معاہدہ کے خلاف کوئی کام کرتا ہے
یا
پراپرٹی کو نقصان پہنچاتا ہے
یا اس پراپرٹی کو بلا آجازت آگے رینٹ پر دیتا ہے
یا
اس کی ہیت تبدیل کرتا ہے
مسلسل 3 ماہ کرایہ ادا نہیں کرتا
ان صورتوں میں مالک متعلقہ رینٹ کنٹرولر کو درخواست بیدخلی دے سکتا ہے.
رینٹ کنٹرولر شواہد کی روشنی میں کرایے دار کو گھر دوکان سے نکالنے کا حکم دے سکتا ہے
مالک مکان بلاوجہ تنگ کرتا ہے؟
اگر مالک بلاوجہ کرایے دار کو تنگ کرے
متعین دورانیہ سے پہلے مکان خالی کروائے
یا تحریری معاہدے کی خلاف ورزی کرے
کرایہ بڑھائے تو ان صورتوں میں میں متاثرہ شخص متعلقہ کنٹرولر کو درخواست دے سکتا ہے.
رینٹ کنٹرولر شواہد کی روشنی میں متاثرہ فریق کی داد رسی کرے گا
مکان کی مرمت وغیرہ کس کا ذمہ داری ہے؟
رینٹ پراپرٹی کی مرمت رنگ و روغن پانی سیوریج کی فٹنگ یہ سب مالک کی ذمہ داری ہے کروا کر دے
اگر کرایہ دار اپنی جیب سے پیسے خرچ کرتا ہے تو وہ ماہانہ کرایے سے کٹوتی کرسکتا ہے
معاہدہ رجسٹرڈ نہیں کروایا تھا کیا رینٹ کنٹرولر میں کیس دائر ہو جائے گا؟
اگر معاہدہ کرایہ داری رینٹ کنٹرولر سے رجسٹرڈ نہیں کروایا تھا تو اس صورت میں آپ رینٹ کنٹرولر عدالت سے ریلیف حاصل نہیں کرسکتے.
ریلیف حاصل کرنے کے لیے آپکو
پہلے کرایے کے حساب سے 10 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا
پھر اس کے بعد آپ رینٹ کنٹرولر عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں.
اگر کوئی دھوکہ دہی سے رینٹ کنٹرولر سے حکم جاری کروا لیتا ہے کیا کیا جائے؟
یاد رکھیں
civil procedure code
رینٹ کنٹرولر کاروائی پر قابل عمل نہیں
لیکن پھر بھی فراڈ کی صورت میں ضابطہ دیوانی کی دفعہ
12(2)
کے تحت درخواست دے سکتے ہیں
2011 CLC 452 LHC
معاہدہ میں سالانہ کرایہ بڑھانے کا ذکر نہیں تھا اب کتنا فیصد کرایہ بڑھایا جاسکتا ہے؟
اگر معاہدے میں کرایہ بڑھانے کا ذکر نہ ہو تو اس صورت میں سالانہ 10 فیصد یا 3 سال بعد 25 فیصد کرایہ بڑھایا جاسکتا ہے




Post a Comment
0 Comments