حکم امتناعی (سٹے آڈر) کیا ہوتا ہے کن صورتوں میں دیا جاتا ہے سٹے آڈر ختم کیسے کیا جاتا ہے؟

 سٹے stay

 ہوگیا زمین پر سٹے ہوگیا، مکان پر سٹے ہوگیا ہم میں سے اکثر نے یہ لفظ بارہا سنا ہے


آج ہم آپکو بتائیں گے

سٹے ہوتا کیا ہے


سٹے stay

 انگریزی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے روکنا 

اب یہ نام سے ہی ظاہر ہو رہا ہے

سٹے آرڈر کا مطلب ہوا کسی کو روکنا

قانون کی زبان میں

سٹے آڈر سے مراد

یہ ہے کہ عدالت اک پارٹی کی درخواست پر کسی خاص پارٹی کو کوئی کام کرنے سے روک دیتی ہے.


مثال کے طور پر

الف نے اک زمین پر مکان بنانا شروع کر دیا دوسرے شخص ب نے عدالت میں کیس کر دیا

کہ الف جو مکان بنا رہا ہے ہے وہ درحقیقت اسکی زمین ہے لہذا اس کو روکا جائے

تو عدالت الف کو مکان بنانے سے روک دے گی کے وہ زمین پر مکان مت بنائے

کیونکہ یہ کیس عدالت میں آگیا ہے اس کا فیصلہ ہو جائے

تو اس فیصلے کو سٹے آرڈر کہتے ہیں






سٹے آڈر stay order 

کی اقسام ؟


سٹے آڈر کو اردو میں

حکم امتناعی کہتے ہیں

اسکی دو اقسام ہیں

1

حکم امتناعی عارضی

جس کو

Temporary Injunction

کہتے ہیں

یہ سٹے آڈر جب تک عدالت ضروری سمجھے یا جب تک کیس کا فیصلہ نہیں ہو جاتا تب تک یہ سٹے آڈر جاری رہتا ہے.

اس سٹے آڈر کے دوران کوئی بھی فریق زمین گھر یا منقولہ جائیداد کو آگے بیچ نہیں سکتا یا فروخت نہیں کرسکتا.

یہ فیصلہ عدالت دونوں پارٹیوں کو سن کر دیتی ہے.

اس کے علاوہ 

Temporary injunction 

کی 

اک اور قسم ہے جس کو

 interim order

 بھی کہا جاتا ہے

اس میں ہوتا یہ بالفرض 

 دو پارٹیوں کے درمیان زمین کا تنازع تھا دوسری پارٹی اس پر تعمیرات یا آگے فروخت کرنے لگ جاتی ہے تو متاثرہ پارٹی فوراً عدالت میں دعویٰ دائر کرتی ساتھ فوراً سٹے آڈر کی درخواست دیتی ہے.

اس میں عدالت فوراً سٹے کا حکم دے دیتا ہے دوسری پارٹی کو سنے بغیر

اسکی وجہ یہ ہے اگر دوسری پارٹی کو عدالت سمن کے ذریعے بلاتی ہے تو کئ دن لگ سکتے ہیں اس دوران دوسری پارٹی گھر تعمیر کر لے زمین پر یا فروخت کردے تو زیادہ مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں.

اس لئے عدالت 

interim order

 میں اک پارٹی کو سن کر سٹے آڈر دے دیتی ہے ساتھ دوسری پارٹی کو نوٹس بھجوانے کا حکم دے دیتی ہے تاکہ اگلی پارٹی کو بھی سنا جائے

یہ سٹے آڈر 7 دن کے لیے عموماً عدالت دیتی ہے.


دوسری قسم سٹے آڈر کی

2

حکم امتناعی دوامی

یا

Perpetual Injunction

کہلاتی ہے

یہ حکم ہمیشہ کے لئے ہوتا ہے اس کو عموماً فائنل آڈر بھی کہا جاتا ہے

یہ آڈر عدالت دونوں پارٹیوں کو سن کر شواہد کی روشنی میں کرتی ہے

Stay order 

کو ضابطہ دیوانی کا آڈر 39 ڈیل کرتا ہے

اس کے 

ساتھ

 Specific Relief Act

کے سیکشن  54،53،52

ڈیل کرتے ہیں 



سٹے آڈر کن صورتوں میں دیا جاتا ہے؟


سٹے آڈر ان صورتوں میں دیا جاتا ہے جہاں ناقابل تلافی نقصان کا اندیشہ ہو

مثال کے طور پر

کوئی شخص متنازعہ زمین پر گھر بنا رہے ہے.

یا گھر بنا ہوا ہے اس کو توڑ رہا ہے

یا اگے فروخت کر رہا ہے ایسی صورتحال میں عدالت سٹے آڈر جاری کرتی ہے.

یہ بات

civil procedure code

کے 

order 39 rule 1

میں بتائی گئی ہے


سٹے آڈر کو ختم کروانے کا طریقہ؟


ہمارے ہاں یہ غلط تاثر بن چکا ہے اک دفعہ سٹے ہوگیا وہ ہمیشہ رہتا ہے جو کے درست نہیں

سٹے کی بھی اک معیاد ہوتی ہے

کچھ سٹے آڈر اک کیس کی تاریخ سے لیکر اگلی تاریخ تک ہوتے ہیں اگر عدالت اگلی پیشی پر سٹے کو کنفرم نہ کرے تو وہ ختم ہوجاتا ہے

یا

جب تک عدالت میں کیس چلتا ہے تب تک سٹے رہتا ہے.


سٹے آڈر کو ختم کرنے کے لیے متاثرہ پارٹی عدالت میں

ضابطہ دیوانی کے 

 9 آڈر

 رول

4A

کے تحت درخواست دے سکتی ہے جس پر عدالت شواہد کی روشنی میں سٹے ختم کرنے کا حکم دے سکتی ہے

ریونیو معاملات میں 6 ماہ تک سٹے کی معیاد ہے اگر عدالت 6 ماہ بعد سٹے کی تاریخ نہیں بڑھاتی تو سٹے خودبخود ختم ہو جائے گا


اپنی قیمتی آراء سے ہمیں ضرور آگاہ کیجئے گا اور جس قانون کے متعلق آپ جاننا چاہیں تو آپ ہمیں کمنٹ سیکشن میں بتاسکتے ہیں.ہم کوشش کریں گے اس پر لکھنے کی

مزید روز مرہ زندگی سے وابستہ قانون جاننے کے لیے وزٹ کریں 

www.whatsaysthelaw.blogspot.com






Post a Comment

1 Comments

  1. اگر وفاقی محتسب صدر پاکستان اپنے ایکٹ کے مطابق 60 دن کا سٹے دیتا ہے اور 60 دن کے اندر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔مگر فیصلہ نہیں کرتا اور کیس اندر پراسیس ہوتا ہے تو آیا کیا 60 دن کا سٹے کیا ہوا تا فیصلہ ہو گا یا نہیں

    ReplyDelete