نام تبدلی درستگی تاریخ پیدائش تعلیمی اسناد اور شناختی کارڈ پر کیسے کروائی جائے؟
تعلیمی اسناد پر یا شناختی کارڈ پر نام درستگی تاریخ پیدائش درستگی بہت ہی عام مسئلہ ہے
جو تقریباً ہر تیسرے چوتھے بندے کو پیش آتا ہے
اپنی غلطی سے یا دفتری عملے کی غلطی سے.
اگر کسی کو یہ مسئلہ درپیش آیا ہے تو
متاثرہ شخص مندرجہ ذیل قانونی طریقے سے نام درستگی تاریخ پیدائش درستگی کروا سکتا ہے
specific relief Act
کے سیکشن 42 کے مطابق متاثرہ شخص
عدالت میں دعویٰ برائے درستگی نام یا تاریخ پیدائش کا دعویٰ کرسکتا ہے اس دعویٰ کو دعویٰ استقرار حق یا
Suit For declaration
بھی کہتے ہیں.
اس دعوی سے پہلے آپ نادرا میں شناختی کارڈ پر اپنا نام یا تاریخ پیدائش درستگی کی درخواست دیں گے
عموماً نام کی تبدیلی نادرا والے کر دیتے ہیں
لیکن تاریخ پیدائش کے لیے وہ آپکو عدالتی ڈگری لینے کا کہیں گے مطلب عدالت میں کیس کر کے اپنی تاریخ پیدائش درست کروائیں.
عدالت میں کیس کیسے ہوگا؟
جیسا کے اوپر بتایا کے متاثرہ شخص عدالت میں دعویٰ استقرار حق کرے اس دعویٰ میں نادرا کو پارٹی بنائے گا.
عدالت نادرا کو نوٹس بھجوانے کے بعد باقاعدہ ٹرائل شروع ہو جائے گا جس میں عدالت اس شکو کہے گی کے اپنے حق میں کوئی ثبوت پیش کرو جس سے ثابت ہو تمہاری تاریخ پیدائش کا غلط اندراج ہوا ہے شناختی کارڈ پر.
وہ شخص
Birth certificate
جس کو یونین کونسل جاری کرتی ہے وہ پیش کرے گا
یونین کونسل کا ریکارڈ بھی ہیش کیا جاسکتا ہے اگر برتھ سرٹیفکیٹ نہ ہو
یا
میڑک کی ڈگری رزلٹ کارڈ یا دیگر شواہد عدالت میں پیش کرے کا جس سے ثابت ہو کے نادرا نے غلط اندراج کر دیا ہے تاریخ پیدائش کا یا نام کا.
عدالت ڈگری
Decree
پاس کر دے گی جس کے بعد نادرا آپکی تاریخ پیدائش کو درست کر دے گا.
تعلیمی اسناد پر تبدیلی نام یا تاریخ پیدائش؟
اک دفعہ شناختی کارڈ پر تاریخ پیدائش یا نام کی درستگی ہو جائے تو پھر متعلقہ تعلیمی بورڈ اور یونیورسٹی بھی آپکا نام تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کی پاپند ہے اپ یونیورسٹی یا تعلیمی بورڈ کی فیس ادا کرنے کے بعد اپنا نام یا تاریخ پیدائش اسناد سے درست کروا سکتے ہیں
اس تمام کیس کا خرچہ کتنا ہوگا؟
اس تمام معاملے اور عدالتی کیس میں کوئی زیادہ خرچہ نہیں ہوتا بس وکیل صاحب کی فیس ہوگی دعویٰ استقرار حق میں عدالتی فیس نہیں ہوتی
لا گیٹ نوٹس ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سلیبس کے مطابق تمام سبجیکٹس کے حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں
0300 6471170




Post a Comment
0 Comments