کن صورتوں میں گورنمنٹ فوج کو شہروں میں طلب کرسکتی ہے؟ فوج کے اختیارات کیا ہونگے اس دوران؟
کسی بھی ملک کی فوج اس ملک کا سب سے پروفیشنل ادارہ ہوتا ہے
فوج کا بنیادی کام تو ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہوتا ہے لیکن بعض صورتوں میں فوج کو ملک کو درپیش اندرونی مسائل کو حل کرنے کے لیے یا ناگہانی آفت کے دوران بھی لوگوں اور انتظامیہ کی مدد کے لئے بھی بلایا جاسکتا ہے
اس دوران فوج کا کام ہوتا ہے کہ وہ ملک کے سول اداروں کے ساتھ ملکر کام کرے
جیسا کے آپکو معلوم ہے پوری دنیا اک وبائی مرض کرونا کی لپیٹ میں ہے
اس کرونا کی وجہ سے پاکستان کے حالات بھی سنگین ہوتے جا رہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی و صوبائی گورنمنٹ نے فوج کو بلا لیا ہے
آج ہم اسی سے متعلق جانیں گے
فوج کو تعینات کس قانون کے تحت کیا گیا ہے؟
آئین پاکستان کے آرٹیکل 245،244،243 افواج پاکستان سے متعلق ہے
آرٹیکل 245 کے مطابق فوج وفاقی گورنمنٹ کی ڈائریکشن ملنے کے بعد ببیرونی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حفاظت کرے گی
اور
وفاقی گورنمنٹ کے حکم پر ہی ملک کے سول اداروں کی اندرونی طور پر مدد فراہم کرے
یہی بنیادی قانون ہے جس کے تحت وفاقی گورنمنٹ نے فوج کو بلایا ہے تاکہ وہ سول اداروں مثلاً پولیس ضلعی گورنمنٹ کی مدد کرسکے کرونا ایس او پیز کے نافذ کرنے کے لیے
اس سے پہلے اک مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران بھی فوج کو بلایا گیا تھا امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے.
یہاں اک بات یاد رکھیں جب وفاقی گورنمنٹ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو بلاتی ہے سول اداروں کی مدد کے لیے تو گورنمنٹ کے اس اقدام کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا
فوج کے اختیارات کیا ہونگے اس دوران؟
ضابطہ فوجداری کے سیکشن 131A,131
کے مطابق فوج امن و امان قائم رکھنے یا لوگوں کی حفاظت کے پیش نظر
طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں. ان لوگوں کو گرفتار کرسکتے ہیں جو نقص عام کا باعث بنیں
سیکشن 131 اے
کے مطابق صوبائی گورنمنٹ خود سے بھی فوج کو بلا سکتی ہے وفاقی گورنمنٹ کی اجازت کے ساتھ
کن صورتوں میں وفاقی و صوبائی گورنمنٹ فوج کو بلاتی ہیں؟
جب امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہو
جب لوگوں کے جان و مال کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو
جب ناگہانی صورتحال آجائے
جیسا کے زلزلہ سیلاب اور اب کرونا آیا ہوا ہے
فوج واپس کب جائے گی؟
فوج کو بلانے اور واپس بھیجنے کا ٹائم فریم وفاقی یا صوبائی گورنمنٹ طے کرتی ہے.
جب گورنمنٹ کو لگے حالات نارمل ہیں تو وہ فوج کو واپس بھیج سکتے ہیں
Post a Comment
0 Comments