سپرداری قانون: سپرداری سے کیا مراد ہے؟ پولیس نے گاڑی موٹر-سائیکل کو مال مقدمہ بنا دیا اب واپس لینے کا طریقہ کار کیا؟

 سپُرداری کیا ہے؟ 

جب بھی کسی جائیداد منقولہ یعنی کہ 

Moveable Property جیساکہ موٹر سائیکل، ٹریکٹر، بس، پستول، بندوق، موبائل وغیرہ کی بابت کوئی مقدمہ درج ہوتا ہے یا کسی ملزم کی گرفتاری کے ساتھ اس کی  moveable property 

کو پولیس اپنی حراست میں لے لیتی 

مثال کے طور پر اک ڈرائیور گاڑی میں منشیات لیکر جارہا ہے پولیس نے گرفتار کرلیا اور گاڑی بھی قبضے میں لے لی

تو پولیس اس جائیداد کو مال مقدمہ کے طور پر اپنے قبضہ میں لے لیتی ہے تاکہ متعلقہ عدالت میں برائے ملاحظہ اس کو پیش کیا جاسکے۔ لیکن مال مقدمہ کو چونکہ حفاظت کے ساتھ نہیں رکھا جاتا اور اس کے نقصان کا خدشہ ہوتا ہے اس لیے متاثرہ شخص یا اس پراپرٹی کا مالک متعلقہ عدالت سے رجوع کرتا ہے





عدالت سے رجوع کرنے اور سپرداری کی درخواست کا طریقہ کار کیا ہے؟

جب پولیس کے قبضے میں وہ پراپرٹی ہو تو متاثرہ شخص یا آخری قابض شخص یا اس گاڑی کا مالک متعلقہ عدالت میں درخواست دیتا ہے جس کو سپرداری کی درخواست بھی کہا جاتا ہے

اس درخواست میں یہ موقف اختیار کیا جاتا ہے کہ پولیس کے قبضے میں آپکی گاڑی موٹر-سائیکل یا کچھ بھی ہے پولیس کی کسٹڈی میں اس کی حفاظت نہیں ہو رہی مال خراب ہونے کا اندیشہ ہے لہذا مال مقدمہ میرے سپرد کیا جائے ساتھ ہی اس کا ذکر کیا جاتا ہے کہ میں ضامن دینے کے لیے تیار ہوں اگر بڑی گاڑی یا زیادہ مالیت کا سامان ہے تو عدالت ضمانتی مچلکے طلب کرسکتی ہے

اس درخواست کے بعد عدالت متعلقہ پولیس سٹیشن سے رپورٹ طلب کرے گی اور آپکو گاڑی موٹر-سائیکل یا جو بھی مال مقدمہ ہے اس کو آپکے سپرد کردے گی

سپرداری میں کتنا ٹائم لگتا ہے؟

سپرداری میں 2 سے 3 دن میں گاڑی و دیگر مال مقدمہ کی سپرداری ہو جاتی ہے

پاکستانی قانون اس سے متعلق کونسا ڈیل کرتا ہے؟

ضابطہ فوجداری کا سیکشن 516A

سپرداری قانون سے ہی متعلق ہے اس میں یہی بتایا گیا ہے

مال مقدمہ جس کا کیس ابھی عدالت میں چل رہا ہو تو اس صورت میں عدالت خود سے یا کسی کی درخواست پر جو اس مال مقدمہ کا مالک کو یا آخری قابض ہو اس کے حوالے وہ مال کرسکتی

ضمانتی مچلکے لیکر یا بغیر ضمانتی مچلکوں کے

سپرداری سے متعلق چند اہم کیس لاز؟


پراپرٹی آخری قابض کو دی جاسکتی ہے جس کے قبضے میں پراپرٹی تھی

1973 PCrLJ 288


منشیات کے کیس میں اگر گاڑی کے مالک کو علم نہ تھا کہ اس کی گاڑی منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال ہو رہی ہے تو اس صورت میں گاڑی کو ضبط نہیں کءا جائے گا بحق سرکار

2016 PCrLJ 56


نان کسٹم گاڑی کو پولیس نے پکڑا ہے تب بھی گاڑی کی سپرداری دی جاسکتی جس کے قبضے سے وہ گاڑی لی

2013 YLR 2088


چوری کی گاڑی کا الزام نہ ہو بلکہ نمبر ٹمپرنگ کا الزام ہے تو اس صورت میں بھی گاڑی کی سپرداری مالک کو دی جائے گی


2013 Crlj 278




Post a Comment

0 Comments