دفعہ 144 کیا ہے یہ کب اور کیوں لگائی جاتی ہے؟؟

 ہم اکثر سنتے رہتے ہیں دفعہ 44 نافذ ہوگئی ہے ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی یا جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئ ہے

کرونا کے دنوں میں مارکیٹ سکول  کھولنے پر پابندی بھی اسی دفعہ 144 کے ذریعے لگائی گئی 

یہ سب کچھ درحقیقت ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 تحت گورنمنٹ کرتی ہے.

دفعہ 144 اک خاص قسم کا قانون ہے جو ایمرجنسی ماحول میں خاص علاقے شہر یا جگہ پر نافذ کیا جاتا ہے








دفعہ 144 کی تاریخ؟ 

اس قانون کو انگریز دور میں آزادی کی تحریک روکنے کے لیے انگریز سرکار نے بنایا تھا

اس قانون کے تحت آزادی کی جدوجہد کرنے والی تحریکوں کو کچلا جاتا تھا

بدقسمتی سے آج بھی پاکستان انڈیا میں حکومتیں دفعہ 144 کا نفاذ احتجاج کو روکنے کے لیے کرتی ہیں.

یاد رہے پاکستانی آئین کے مطابق ہر شخص کو گروہ کو حق حاصل ہے کے وہ پر امن احتجاج کر سکتے ہیں 


دفعہ 144 کا نفاذ کون کرتا ہے؟


دفعہ 144 کو صوبائی حکومت

ضلعی ناظم اپنے ضلع کی حد تک

اور اگر ضلعی ناظم نہیں ہے تو ڈی سی ضلع یا ضلع کے خاص علاقے میں نافذ کرتا ہے.

دفعہ 144 کسی علاقے میں دو مہینے سے زائد نہیں لگائی جاسکتی لیکن خاص صورتحال میں 2 مہینے سے زائد عرصے تک دفعہ 144 نافذ العمل رہتی ہے


دفعہ 144 کیوں لگائی جاتی ہے؟


جب کسی شہر یا علاقے میں نقص عام فساد کا خطرہ ہو لوگوں کی جان و مال کو خطرہ ہو تو اس صورتحال میں صوبائی حکومت یا ڈی سی دفعہ 144 نافذ کر دیتا ہے.

کس قسم کی پاپندی ہوتی ہے دفعہ 144 کے دوران؟


دفعہ 144 میں کوئی خاص قسم کی پابندی بیان نہیں کی گئی اس کے مطابق حالات کے مطابق مختلف قسم کی پاپندی لگائی جاسکتی ہیں

نقص عام دہشت گردی کا خطرہ ہو تو

جلسے جلوسوں پر پابندی ہوسکتی

لوگوں کے اکٹھے ہونے پر پابندی ہوسکتی

ڈبل سواری پر پابندی ہوسکتی ہے

دوکانیں کھولنے پر پابندی ہوسکتی ہے.

فوگ کے دوران فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں کوڑے کو آگ لگانے اینٹوں کے بھٹے چلانے پر پابندی لگا دی جاتی ہے

بسنت کے سیزن میں پتنگ ڈور کے استعمال پر پابندی کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جاتی ہے

 غرض کے ہر وہ پاپندی جو کے اس ایمرجنسی کے دوران لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ضروری اس دفعہ کے تحت لگا دی جاتی ہے 


دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کی سزا؟


تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں 1 مہینے سے لیکر 6 مہینے تک قید کی سزا اور جرمانہ بھی ہوسکتا ہے

معزز قارئین ہمیشہ قانون کی پاسداری کریں 

اک مہذب معاشرے کی تشکیل قانون پر عملدرآمد کے ذریعے ہی ممکن ہے.





اپنی قیمتی آراء سے ہمیں ضرور آگاہ کیجئے گا اور جس قانون کے متعلق آپ جاننا چاہیں تو آپ ہمیں کمنٹ سیکشن میں بتاسکتے ہیں.ہم کوشش کریں گے اس پر لکھنے کی

مزید روز مرہ زندگی سے وابستہ قانون جاننے کے لیے وزٹ کریں 

www.whatsaysthelaw.blogspot.com

.

Post a Comment

0 Comments