لمبردار کون ہوتا ہے کیوں اور کیسے بنایا جاتا ہے؟ اس کو اتارنے کا طریقہ کیا ہے؟


جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے پاکستان اک زرعی

ملک  ہے جس کی آدھی سے زیادہ آبادی دیہات میں رہتی ہے اور کھیتی باڑی کے پیشے سے منسلک ہے.

گورنمنٹ زرعی زمین فصلوں کے معاملات کو

 Land Revenue Act

کے ذریعے ڈیل کرتی ہے.

اور کسانوں دیہاتوں کی حد تک 

ریونیو(فصلوں کی پیداوار پر ٹیکس ) اکھٹا کرنے کے لیے لمبردار تعینات کرتی ہے.

لمبردار کون ہوتا ہے؟ 

لمبردار اک طرح کا گورنمنٹ کی معاونت کرنے والا شخص ہوتا ہے جس کو ڈی سی اس کے گاؤں میں لگاتا ہے جہاں کا وہ رہائشی ہو اور اک بڑی جاگیر کا مالک ہو جو اسی گاؤں میں واقع ہو جہاں کا وہ لمبردار ہے


لمبردار کیوں لگایا جاتا ہے؟


لمبردار کا بنیادی کام اپنے گاؤں کے کسانوں سے انکی فصل کی پیداوار کے مطابق ریونیو اکھٹا کرنا ہے.

اس کے علاوہ لمبردار جرم کی اطلاع

نہری پانی چوری کی اطلاع دینا

گاؤں کے لوگوں پر نظر رکھنا

کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دینا

انکے ساتھ ساتھ گورنمنٹ اداروں کی مدد کرنا اپنے گاؤں کی حد تک لمبردار کے فرائض میں شامل ہ

لمبردار کون بن سکتا ہے؟ 

کسی گاؤں کا لمبردار 

وہ شخص بن سکتا ہے جو اسی گاؤں کا رہائشی ہو جس کے پاس گاؤں میں اک بڑی جاگیر ہو.

اس کے ساتھ ہی وہ اعلیٰ کردار کا مالک ہو جرائم پیشہ نہ ہو.

اس کے ساتھ اس شخص کو بھی لمبردار بننے کے لیے اہمیت دی جاتی ہے جس کی اس گاؤں میں اکثریت برادری بیٹھی ہو. 


چند ایک صورتوں میں وہ شخص بھی لمبردار بن سکتا ہے جس کے پاس زمین نہ ہو

اگر کسی جگہ پر سرکاری زمین زیادہ پڑی ہو پرائیویٹ زمین سے تو

وہاں گورنمنٹ کسی دوسرے شخص کو لمبردار لگا سکتی ہے

یا

جہاں زمین بڑی تعداد میں جنگل پر مشتمل ہو اس صورت میں بھی لمبردار کوئی بھی بن سکتا ہے.


کیا عورت لمبردار بن سکتی ہے؟


جی بن سکتی ہے قانون میں کوئی قدغن نہیں

ہاں البتہ عملی طور پر مردوں کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ اس کام میں مسلسل لوگوں سے ملنا گھومنا پھرنا پڑتا ہے.


لمبردار کی تنخواہ کتنی ہوتی ہے؟


تنخواہ نہیں ہوتی سرکاری طور پر.

لمبردار کی طرف سے اکھٹا کیا گیا ریونیو کا 5 فیصد لمبردار کو ملتا ہے.


لمبردار کو اتارنے کا طریقہ؟


اگر کسی جرم میں 6ماہ سے زائد کی سزا ہو جائے

اپنی زمین کو بیچ دے

یا کسی اور کو دے دے تب بھی اس کو لمبردار سے ہٹا دیا جائے گا

کیونکہ زمین کا مالک ہونا ہی لمبردار بننے کے لیے مین چیز ہے اگر وہ نہ رہے تو لمبرداری بھی ختم

معذور ہو جائے جسمانی یا ذہنی طور پر.

غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہو.

ایسی صورتحال میں ڈی سی لمبردار کو ہٹا دے گا





مزید اپنی قیمت آراء سے یا جس قانون سے متعلق آپ جاننا چاہتے ہیں تو ہمیں کمنٹ سیکشن میں آگاہ کریں انشاءاللہ اس پر لکھنے کی کوشش کریں گے 

روز مرہ زندگی سے وابستہ قانون سے متعلق آگاہی کے لیے وزٹ کریں. 

www.whatsaysthelaw.blogspot.com

Post a Comment

0 Comments