دوسری شادی کیسے کی جائے پاکستانی قانون کیا کہتا ہے ؟
آجکل ہر دوسرے مرد کی خواہش ہے دوسری شادی کرنے کی.
بقول شاعر
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے.
تو معزز قارئین باقی خواہشات آپکی پوری ہوں یا نہ ہوں لیکن دوسری شادی کی خواہش بس خواہش ہی رہ سکتی ہے
.
مسلم فیملی لا آرڈیننس 1961
کے سیکشن 6 کے مطابق
اگر کوئی مرد دوسری شادی کرنا چاہتا ہے تو وہ اک درخواست متعلقہ یونین کونسل کو دے.
یونین کونسل کا چیئرمین
اور اگر چئیرمین نہ ہو تو یونین کونسل کا سکریٹری درخواست موصول ہونے کے بعد
چیئرمین
شوہر اور بیوی کو انکی نمائندگی کرنے کے لیے کسی شخص کو نامزد کرنے کا کہے گا.
یہ نمائندہ شخص شوہر اور بیوی کا باپ بھائی یا کوئی بھی ہوسکتا ہے.
چئیرمین میاں بیوی کے نمائندہ اشخاص پر مشتمل کمیٹی کو ثالثی کونسل کہتے ہیں
اب اگر بیوی اجازت دے دے دوسری شادی کی تو چئیرمین دوسری شادی کا اجازت نامہ فوراً بنا دے گا.
اگر بیوی اجازت نہ دے تو پھر؟
اگر بیوی اجازت نہ دے تو شوہر کو کہا جائے گا وہ وجوہات بیان کرے کے وہ دوسری شادی کیوں کرنا چاہتا ہے.
اگر شوہر ثالثی کونسل کو مطمئین کر دے کے دوسری شادی بہت ضروری ہے
مثال کے طور پر
بیوی معذور ہوگئ شوہر بچوں کا خیال نہیں رکھ سکتی.
بیوی میکے ہی رہتی ہے جان بوجھ کر شوہر کے گھر نہیں رہتی.
اور وجوہات بھی ہوسکتی ہیں.
اب اگر ثالثی کونسل کو لگے شوہر ٹھیک ہے تو وہ دوسرے شادی کا اجازت نامہ دے دیں گے.
شوہر نے بغیر اجازت کے دوسری شادی کر لی
کیا وہ شادی، نکاح ہوگیا؟
اگر شوہر بغیر بیوی یا ثالثی کونسل کی اجازت کے دوسری شادی کر لیتا ہے تو یہ شادی ہو تو جائے گی
لیکن فیملی لا آرڈیننس کے سیکشن 6 کے مطابق اب شوہر پاپند ہے وہ پہلی بیوی کو تمام حق مہر معجل غیر معجل فوراً ادا کرے
اس کے ساتھ عدالت اس شوہر کو 1 سال تک قید کی سزا اور 5 لاکھ جرمانے تک کی سزا دے سکتی ہے
اور متعدد کیسز میں شوہر کو قید کیسزا بھی ہوئی ہے
مرد نے دوسری شادی کی اور وہاں انکو اپنی پہلی شادی کا نہیں بتایا
کیا سزا ہے؟
تعزیرات پاکستان کی دفعہ 495 کے مطابق کوئی شخص پہلی شادی کو چھپا کر دوسری شادی کرتا ہے اور خود کو غیر شادی شدہ لکھواتا ہے نکاح نامے پر
دھوکے کی نیت سے.
ایسے شخص کو 10 سال تک قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے.
تو میرے پیارے بھائیوں قانون کو ہاتھ میں لیکر دوسری شادی کا لڈؤ کھانے کے چکر میں جیل کی ہوا نہ کھا لیجیے گا
اس لئے ہمیشہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے آگے بڑھیں
اپنی قیمتی آراء سے ہمیں ضرور آگاہ کیجئے گا اور جس قانون کے متعلق آپ جاننا چاہیں تو آپ ہمیں کمنٹ سیکشن میں بتاسکتے ہیں.ہم کوشش کریں گے اس پر لکھنے کی
مزید روز مرہ زندگی سے وابستہ قانون جاننے کے لیے وزٹ کریں
www.whatsaysthelaw.blogspot.com
Post a Comment
2 Comments
Bht hi informative. Mza aya parh kr.
ReplyDeleteبہت شکریہ
Delete