سوشل میڈیا پر یا موبائل پر کوئی غلط میسج کرے، دھمکی دے بلیک میلنگ کی کوشش تو کیا کیا جائے؟

 معزز قارئین جیسا کے آپکو معلوم ہے آج جہاں سوشل میڈیا نے ہمیں قریب کیا ہے

وہیں دور بھی کیا ہے. آج کی دنیا میں سوشل میڈیا جرائم بھی اسی تیزی سے پھیل رہے ہیں جتنی تیزی سے سوشل نیٹ ورک پھیل رہا پے.

اس سلسلے میں مختلف ممالک نے قانون سازی کی ہے وہیں پاکستان نے بھی سوشل میڈیا،انٹرنیٹ سے متعلق جرائم کو روکنے کے لیے 

The Prevention of cyber crime Act 

2016

بل کو پاس کیا


 

.

اس قانون کے مطابق کوئی آپکو سوشل میڈیا پر تنگ کرتا ہے

غلط میسج کرتا ہے

بلیک میلنگ کرتا ہے

آپکی یا آپکی فیملی کی تصاویر کا غلط استعمال کرتا ہے.

آپ کے نام سے فیک اکاؤنٹ بناتا ہے.

غرض کے ہر وہ جرم جو انٹرنیٹ موبائل ڈیجیٹل ڈیوائس سے وابستہ ہے

جو بھی ایسے جرائم کا مرتکب ہوگا اس کے خلاف اس قانون کے مطابق قید کی سزا اور جرمانہ بھی ہوسکتا ہے.

اب سوال ہے کاروائی کیسے کروائی جائے ملزم کے خلاف ایسی صورتحال میں 

1 

تو سب سے پہلے پولیس میں درخواست دیں

Telegraph Act

کے تحت.

یا

The Prevention of cyber crime Act 2016

کے تحت پولیس کاروائی کرنے کی پاپند ہے.

پولیس کے علاوہ اگر معاملہ بہت سریس ہے کوئی نامعلوم شخص آپکو آپکی فیملی کو بلیک میل کر رہا ہے یا کوئی دیگر جرم کر رہا ہے 

تو فوراً 

FIA

 کو درخواست دیں

FIA

 جدید آلات کے باعث نامعلوم افراد جو دوسرے شہر میں ہی کیوں نہ موجود ہوں انکو گرفتار کرنے کی 

طاقت رکھتی ہے

اب چاہے واٹس ایپ یا فیس بک پر کوئی غلط میسج کرکے ڈلیٹ بھی کر دے پھر بھی ایف آئی اے فیس بک واٹس ایپ انتظامیہ کو درخواست دے کر تمام ڈیٹا نکلوا لیتی ہےاور اس طرح کئ مجرمان کو سزا بھی مل چکی ہے

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر مذہب مسلک یا کسی فرقے کو لیکر نفرت آمیز پوسٹ شئیر کرنا نفرت  تفرقہ بازی پر مبنی تقاریر شئیر کرنا سنگین جرم ہے جسکو سائبر دہشت گردی بھی کہا جاتا ہے جسکی سزا 14 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے .

ہم سب پر فرض ہے جب بھی سوشل میڈیا استعمال کریں تو احتیاط سے کریں

کہیں یہ نہ ہو سوشل میڈیا پر ہماری چھوٹی سی غلطی ہمارا چھوٹا سا مذاق ہمارے لیے وبال جان نہ جائے.

نیچے ملتان ایف آئی اے دفتر کا نمبر دیا گیا ہے اپنی  شکایت درج کروانے کے لیے اس کے علاوہ آپ پاکستان سٹیزن پورٹل پر بھی اپنی شکایت سائبر کرائم کے حوالے سے درج کروا سکتے ہیں 

(061) 9201578





مزید اپنی قیمت آراء سے یا جس قانون سے متعلق آپ جاننا چاہتے ہیں تو ہمیں کمنٹ سیکشن میں آگاہ کریں انشاءاللہ اس پر لکھنے کی کوشش کریں گے 

روز مرہ زندگی سے وابستہ قانون سے متعلق آگاہی کے لیے وزٹ کریں. 

www.whatsaysthelaw.blogspot.com

Post a Comment

2 Comments