حق مہر کیا ہے؟ یہ لڑکی اور لڑکی کے خاندان والوں کے لیے کتنا بڑا تحفظ ہے؟
حق مہر نکاح کا لازمی جزو ہے جس کے بغیر نکاح نامکمل تصور کیا جاتا ہے.
حق مہر اک خاص قیمت ہوتی ہے جو شوہر اک عورت کو اپنے نکاح میں لانے کے عوض اس کے احترام میں ادا کرتا ہے.
یہ قیمت روپے، سونا، چاندی گاڑی زمین گھر. کسی بھی صورت میں ہو سکتی ہے
حق مہر کی دو اقسام ہیں
مہر معجل Prompt Dower
جو بیوی کسی بھی وقت اپنے شوہر سے مانگ سکتی ہے.
بیوی نکاح کے وقت مانگے یا چاہے 20 سال بعد یہ عورت کا حق ہے جو شوہر سے مانگنے پر وہ ادا کرے گا.
شوہر کے نا دینے پر عورت عدالت سے رجوع کرسکتی ہے.
دوسری مہر کی قسم
مہر موجل یا غیر معجل Deffered Dower
کہلاتی ہے
جو خاص مدت کے بعد جس پر میاں بیوی راضی ہوں
اس تاریخ کے بعد شوہر پر دینا فرض ہوتا ہے.
یا
طلاق کی صورت میں یا شوہر فوت ہوجائے تب بھی بیوہ مرنے والے شوہر کی جائیداد سے اپنا حق مہر لے سکتی ہے اگر اس نے پہلے حق مہر نہ لیا ہو.
اس کے علاوہ شادی کے بعد بھی حق مہر کی رقم یا کوئی اور چیز جیسا کے زمین مکان بطور حق مہر نکاح نامہ میں شامل کی جاسکتی ہے جب حق مہر میں مزید کوئی چیز شامل کریں گے تو اس معاہدے کو متعلقہ یونین کونسل میں جمع کروائیں گے یوں یونین کونسل میں موجود آپکے. نکاح نامے وہ حق مہر شامل ہوجائے گا
یاد رہے حق مہر شادی کے بعد زیادہ ہوسکتا ہے کم نہیں ہو سکتا کسی صورت..
حق مہر لڑکی کے لیے تحفظ ہے.
بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں جہیز لیتے ہوئے شریعت یاد نہیں آتی جبکہ حق مہر لکھتے ہوئے وہ اپنی طرف سے اصول بنا لیتے ہیں.
تو یاد رکھیں شریعت میں ہمارے قانون میں کسی قسم کی کوئی قدغن نہیں ہے حق مہر جتنا چاہے لکھوا لیں.
اب اگر بیوی جان بوجھ کر خلع لیتی ہے تو
شوہر کے ساتھ نہیں رہتی تو
Family court act 1964
کے تحت
عورت نے جو حق مہر لیا ہے اس کا 25 فیصد شوہر کو ادا کرے گی
اور
جو نہیں لیا مہر موجل کا اس کا 50 فیصد معاف کرے
گی شوہر کو.
. جب بھی لڑکی خلع لے بلاوجہ
اس حق مہر کے علاوہ جو فائدہ لیا ہے شوہر سے وہ بھی واپس کرے گی
اس لئے لڑکے اور لڑکی والوں دونوں خاندان کو چاہیے
حق مہر مناسب لکھیں جو مرد پر اسکی استطاعت سے زیادہ نہ ہو اور اس پر بوجھ بھی نہ بنے
اور ساتھ اتنا کم بھی نہ ہو جس سے عورت کے حقوق کے تحفظ میں مشکل ہو
مزید اپنی قیمت آراء سے یا جس قانون سے متعلق آپ جاننا چاہتے ہیں تو ہمیں کمنٹ سیکشن میں آگاہ کریں انشاءاللہ اس پر لکھنے کی کوشش کریں گے
روز مرہ زندگی سے وابستہ قانون سے متعلق آگاہی کے لیے وزٹ کریں.
Post a Comment
2 Comments
Good information
ReplyDeleteشکریہ
Delete