بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مختلف مسائل اور ان کا تیز قانونی حل کیا ہے؟

 بیرون ملک مقیم پاکستانی جو روزگار کے سلسلے میں پاکستان سے باہر کام کرتے ہیں اور اپنی کمائی ہوئی رقم پاکستان بھیجتے ہیں

overseas Pakistani

کہلاتے ہیں

اور یہ لوگ ملک پاکستان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں کیونکہ ان کی وجہ ملک میں بڑی تعداد میں فارن کرنسی اور ڈالر ملک میں آتے ہیں 

جس سے ملک میں روپے کی قدر مستحکم رہتی ہے.

ماضی کی مختلف گورمنٹس خصوصاً موجودہ تحریک انصاف کی گورنمنٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے بے پناہ کام کیے ہیں اور ان کی فلاح کے لیے قانون سازی کی ہے.





آج ہم انہی قانون کے بارے میں بتائیں گے جس سے overseas pakistani  اپنے مسائل کا فوری حل کروا سکیں گے.

اگر بیرون ملک پاکستانی پاکستان میں اپنی زمین فروخت کرنا چاہتا ہے کیا کرے؟

پاکستان میں موجود زمین فروخت کرنے کے لیے overseas Pakistani

متعلقہ پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے اک مختیار نامہ پاکستان میں موجود اس کے بھائی دوست عزیز کسی بھی نام پر بھیج سکتا ہے

جو اس کے نام پر زمین خرید و فروخت کر سکتا ہے

بیرون ملک مقیم پاکستانی کی زمین پر قبضہ ہوگیا کیا کرے؟

حکومت پاکستان نے Overseas Pakistani commissions

بنا ہوا ہے

انٹرنیٹ پر آپکو اس آفس کا نمبر دفتر کا پتہ

شکایت کرنے کا طریقہ سب مل جائے گا.

اب فوراً اس کمیشن سے رابطہ کر کے اپنا مسئلہ بتائیں

یہ کمیشن فوراً متعلقہ پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرے گا

اور آپکا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا کہے گا.

اس کے علاوہ آپ

بذریعہ مختیار نامہ

پاکستان میں کسی بھی شخص کے ذریعے

اپنا کیس عدالت میں لڑ سکتے ہیں

زمین پر قبضے کی صورت میں آپ Illegal Dispossession Act 2005

کے تحت سیشن کورٹ میں دعویٰ بھی کرسکتے ہیں.

Overseas Pakistani commission

کیا ہے؟

Overseas Pakistani commission

اک گورنمنٹ کا محکمہ ہے جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے گورنمنٹ آف پاکستان نے بنایا ہے

اس کمیشن کا دفتر تقریباً ہر ملک میں قائم ہے جہاں پاکستانی رہتے ہیں.

Overseas Pakistani

کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو پاکستان میں تو اس کمیشن سے رابطہ کرنے پر یہ کمیشن پاکستان میں موجود متعلقہ اداروں سے آپکا مسئلہ فری حل کروانے کا کہے گا.

جیسا کے اوپر بیان کیا

Overseas Pakistani

کی زمین پر قبضہ ہو جائے

یا

کوئی شخص Overseas Pakistani

پر ایف آئی آر کروا دے

یا

Overseas Pakistani

کسی پر ایف آئی آر کرواتا ہے

تب بھی اس کمیشن کو آگاہ کریں.

پولیس کے اعلیٰ آفیسرز کی نگرانی میں آپکی ایف آئی آر پر ایکشن لیا جائے گا

ہائی کورٹ میں Overseas مانیٹرنگ بینچ اور ہر ضلع میں 

Overseas Pakistani 

 کورٹ کا قیام؟


گورنمنٹ آف پاکستان نے ہائی کورٹ لیول پر اک مانیٹرنگ بینچ کا قائم کیا ہے جو ہائی کورٹ ججز پر مشتمل ہے جس کا کام صوبے کی سطح پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مختلف عدالتی مسائل کو دیکھنا اور ان کا حل یقینی بنانا ہے

اس کے علاوہ ہر ضلع میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے سپیشل عدالتیں بنائی گئی ہیں جو 3 مہینے میں ان Overseas Pakistani کے کیس کا فیصلہ کریں گی.


تو بیرون ملک مقیم پاکستانی کسی بھی مسئلہ کی صورت میں مندرجہ ذیل کام کریں


overseas Pakistani commission

سے رابطہ کریں


پنجاب گورنمنٹ یا دیگر گورنمنٹ کے آن لائن کمپلین پورٹل پر درخواست دیں


اس کے علاوہ ہائی کورٹ مانیٹرنگ بینچ سے رابطہ کریں کسی عدالتی مسئلہ اور فوری انصاف کے لیے


اپنی قیمتی آراء سے ہمیں ضرور آگاہ کیجئے گا اور جس قانون کے متعلق آپ جاننا چاہیں تو آپ ہمیں کمنٹ سیکشن میں بتاسکتے ہیں.ہم کوشش کریں گے اس پر لکھنے کی

مزید روز مرہ زندگی سے وابستہ قانون جاننے کے لیے وزٹ کریں 

www.whatsaysthelaw.blogspot.com






Post a Comment

0 Comments