قابل دست اندازی و ناقابل دست جرائم کیا ہیں؟
تعزیرات پاکستان میں مختلف جرائم اور ان کی سزاؤں کے بارے میں بتایا گیا ہے
وہیں ضابطہ فوجداری
بتاتا ہے کیسے کریمنل کورٹ ان جرائم کے مرتکب افراد کو سزا دے گی اس کا طریقہ کار کیا ہوگا.
کریمنل لا میں جرائم کی دو بڑی اقسام بیان کی گئی ہیں
قابل دست اندازی جرم
Cognizable Offence
ناقابل دست اندازی جرم
Non Cognizable offence
پہلے ذکر کرتے ہیں
قابل دست اندازی جرائم کا
Cognizable offence.
قابل دست اندازی جرائم وہ جرم
ہوتے ہیں جن میں پولیس بغیر وارنٹ ایف آئی آر درج کر سکتی ہے اور ملزم کو گرفتار کرسکتی ہے وارنٹ کے بغیر
ضابطہ فوجداری کے سیکشن 54 کے تحت.
قابل دست اندازی جرائم میں پولیس ایف آئی آر درج ہونے کے بعد انویسٹیگیشن شروع کرسکتی ہے
ضابطہ فوجداری کے سیکشن 154 کے مطابق جب بھی پولیس قابل دست اندازی جرم کی اطلاع ملے گی تو وہ فوراً اس کی رپٹ کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کرے گی.
(اگر پولیس ایف آئی آر درج نہیں کرتی تو اس کا قانونی حل کیا ہے ہم اس بارے میں لکھ چکے ہیں آپ پڑھ سکتے ہیں سائٹ سے)
جب کوئی جرم کسی عورت کے خلاف ہو مثلاً زیادتی وغیرہ تو پولیس آفیسر خاتون پولیس آفیسر یا اس عورت کے رشتے داروں کی موجودگی میں ایف آئی آر درج کرے گا
اگر متاثرہ خاتون پولیس اسٹیشن نہیں آسکتی تو جدھر وہ موجود اس جگہ جاکر ایف آئی آر درج کرے گا
ناقابل دست اندازی
Non Cognizable offence
ناقابل دست اندازی وہ جرم ہوتے ہیں جس کی اطلاع ملنے پر پولیس ملزم کو بغیر وارنٹ گرفتار نہیں کرسکتی.
وارنٹ مطلب مجسٹریٹ کی طرف سے اجازت نامہ گرفتار کرنے کا.
جب بھی پولیس کو ناقابل دست اندازی جرم کی اطلاع ملے گی
وہ اس کو روزنامچہ میں لکھے گی.
اور اسکی اطلاع متعلقہ مجسٹریٹ کو دے گی.
مجسٹریٹ سے وارنٹ ملنے کے بعد ہی پولیس ناقابل دست اندازی جرم میں ملزم کو گرفتار کرسکتی ہے اور انویسٹیگیشن شروع کرسکتی ہے
یہ بات
YLR 2011 294
PCRLJ 2018 1358
کیس لا میں بھی واضح کی گئ
قابل دست اندازی اور ناقابل دست اندازی میں مزید فرق؟
قابل دست اندازی جرائم میں سزا 3 سال یا اس سے زائد ہوتی ہیں.
یہ Henious crime
کرائم ہوتے ہیں مطلب سریس نوعیت کے
ناقابل دست اندازی جرم میں سزا 3 سال سے کم ہوتی ہے
ان کیسز میں عموماً عدالت جرمانہ کرتی ہے
کسی کو دھمکی دینا
ناپ تول میں کمی کرنا وغیرہ جیسے جرائم شامل ہیں.
ان جرائم کی معلومات کہاں ہیں؟
قابل دست اندازی و ناقابل دست اندازی جرائم کی مکمل معلومات کے کونسا جرم قابل دست اندازی ہے یا ناقابل دست اندازی
ضابطہ فوجداری کے شیڈول میں مہیا ہیں
مزید روز مرہ زندگی سے وابستہ قانون جاننے کے لیے وزٹ کریں
www.whatsaysthelaw.blogspot.com




Post a Comment
0 Comments