Law GAT Preparation :Constitution Of Pakistan Article 232 to 275
آرٹیکل 232
صدر کی ایمرجنسی لگانے کے اختیار سے متعلق ہے
صدر پاکستان ملک میں اندرونی یا بیرونی خطرات کے باعث ایمرجنسی لگا سکتا ہے
صدر ایمرجنسی صوبائی اسمبلی کی قرارداد ایمرجنسی کے حق میں پاس ہونے کی صورت پر لگائے گا جب حالات ان کے کنٹرول میں نہ رہیں
اگر صدر ایمرجنسی ازخود لگائی ہے تو اس صورت میں پارلیمنٹ
میں اس کو پیش کیا جائے گا
ایمرجنسی کے دوران پارلیمنٹ قانون سازی کرسکتی ہے
اک بات یاد رکھیں آرٹیکل 233 کے مطابق ایمرجنسی کے دوران بنیادی حقوق معطل ہوجاتے ہیں مثلاً آمدورفت کاروبار تعلیم وغیرہ.
ان بنیادی حقوق کی معطلی کو ایمرجنسی کے دوران چیلنج نہیں کیا جاسکتا
آرٹیکل 234، 235
کے تحت آئینی ادارے اپنا کام کرنے کی صلاحیت کھو دیں یا
معاشی حالات خراب ہو جائیں تو ان صورتوں میں بھی صدر ایمرجنسی لگا سکتا ہے متعلقہ صوبے یا ملک کے حصے میں
آرٹیکل 239،238
آئین میں ترمیم سے متعلق ہیں جس کے لیے 2 تہائی اکثریت ممبران پارلیمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے
آرٹیکل 240 سے 242
سروس کمیشن بنانے سے متعلق ہے
جیسا کے ہم FPSC یا PPSC کو جانتے
آرٹیکل 243
بتاتا صدر پاکستان فوج کا کمانڈرہوگا
صدر پاکستان وزیر اعظم کے مشورے سے فوج کے سربراہ کو لگائے گا
آرٹیکل 244
TRIBAL Areas of Pakistan
کو ڈیل کرتا ہے
لیکن 25 آئینی ترمیم کے بعد قبائلی علاقے
FATA
کو کے پی کے میں زم کردیا گیا ہے
آرٹیکل 248، 249
صدر وزیراعظم گورنر وزراء کو استثناء دیتا ہے
اسی آرٹیکل میں بتایا گیا ہے صدر وزیراعظم کے خلاف کسی قسم کی سول یا کریمنل کاروائی نہیں ہوگی جب تک وہ آفس ہولڈر ہیں
اسی آرٹیکل کی وجہ سے یوسف رضا گیلانی نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف سوئٹزرلینڈ گورنمنٹ کو خط لکھنے سے انکار کیا تھا.
کیونکہ وہ خط اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کی مبینہ کرپشن سے متعلق تھا
آرٹیکل 251
ملک پاکستان کی قومی زبان اردو کو آفیشل زبان انگریزی کو قرار دیتا ہے
آرٹیکل 259
بتاتا ہے کوئی بھی پاکستانی باہر ملک سے کوئی ایوارڈ قبول نہیں کرے گا جب تک وہ اس کی اجازت وفاقی حکومت سے نہ لے لے
آرٹیکل 264
کے مطابق جب اک قانون ختم ہو جائے تو اس قانون کے تحت ماضی میں ملنے والا حق، مراعات استثناء
یا ملنے والی سزا جرمانہ یا انویسٹیگیشن ختم نہیں ہوگی.
آرٹیکل 265
بتاتا ہے
کہ آئین کا نام
Constitution of the Islamic Republic of Pakistan
ہوگا
اور یہ آئین 14 اگست 1947 سے نافذ العمل ہوگا
لا گیٹ نوٹس ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سلیبس کے مطابق تمام سبجیکٹس کے حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں
0300 6471170




Post a Comment
0 Comments