نکاح نامے پر موجود کالم کیا ہیں انکے بارے میں علم ہونا کتنا ضروری ہے؟

 نکاح کیا ہے؟ 

نکاح ایک سماجی معاہدہ ہے۔ جو فریقین کے درمیان ایجاب و قبول کے ذریعے ہوتا ہے نکاح نامہ ایک قانونی دستاویز بھی ہے۔

جس سے شوہر اور بیوی کو قانونی طور پر پاپندی کیا جاتا ہے حقوق و فرائض کے لیے







نکاح نامے سے متعلق علم ہونا کیوں ضروری ہے؟ 

نکاح نامہ دو فریقین جنہوں نے زندگی بھر اک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنی انکے قانونی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے 

تو نکاح نامے میں موجود کالمز درحقیقت انہی قانونی حقوق و فرائض سے متعلق ہیں جس کا علم ہونا لڑکا لڑکی اور انکے گھر والوں کے لیے ہونا بہت ضروری ہے 

نکاح نامے میں موجود کالمز کی معلومات یہ کالم کیا ہیں یہ کس سے متعلق ہیں؟ 


 کالم 1 تا 12


ان کالموں میں دولہا٬ دولہن کا نام ولدیت٬ ضلع٬ عمر٬ یونین کونسل٬ فریقین کی طرف سے وکیل٬ گواہ٬ شادی کی تاریخ اور یہ کی دلہن کنواری٬ بیوہ یا مطلقہ ہے درج کرنا ہوتا ہے


حق مہر  کالم 13 تا 16


حق مہر اک خاص قیمت ہے جو مرد عورت کو نکاح کے عوض ادا کرتا ہے

مہر کی دو اقسام ہیں 

مہر معجل 

prompt dower

 یعنی وہ مہر جو عورت کسی بھی ٹائم مانگ سکتی شوہر وہ دینے کا پاپند ہے اسی وقت 


مہر موجل یا غیر معجل 

ایسا مہر جو خاص وقت کے بعد یا طلاق کی صورت میں مرد ادا کرتا ہے

اب اگے کالم نمبر 14 میں اسکی نوعیت لکھی جاتی ہے کہ وہ معجل ہے یا مؤجل۔


اس طرح اگر مہر کا کچھ حصہ شادی کے موقع پر ادا کیا گیا ہو تو کالم نمبر 15 میں اس کی مقدار درج کی جاتی ہے۔


اگر حق مہر کے عوض کوئی جائیداد وغیرہ دی گئی ہو تو کالم نمبر 16 میں اس کی مکمل تفصیل اس کے آگے اور پیچھے کیا ہے۔ اور اس وقت اس کی قیمت کیا ہے درج کی جاتی ہے۔ تاکہ بعد میں دھوکا نہ ہو۔


خاص شرائط  کالم نمبر 17 


کالم نمبر 17 خاص شرائط سے متعلق ہے جس کی خاص اہمیت ہے اس میں ناچاقی کی صورت میں نان و نفقہ کس طرح ادا ہوگا


اور رہائش کے بارے میں بھی لکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے بعد دیہات میں رہائش ہو گی یا شہر میں اور شادی کے بعد تعلیم یا ملازمت جاری رکھنے کی اجازت ہوگی یا نہیں وغیرہ اس میں درج کی جاتی ہیں۔


اس شق میں جہیز کی تفصیل بھی درج کی جاسکتی ہے۔


طلاق تفویض کالم نمبر 18 


اس شق میں عورت مرد سے طلاق کا حق مانگ سکتی ہے اور اگر شوہر نے بیوی کو طلاق کا حق دے دیا ہے اور اس بارے میں کوئی شرائط مقرر کی ہیں تو وہ بھی اس خانہ میں درج کی جائیں گی۔


اور عورت جب چاہے مقررہ شرائط کو پورا کر کے اس حق کو استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو شوہر کی زوجیت سے آزاد کر سکتی ہے۔


عورت کو اس کا نوٹس چیئرمین ثالثی کونسل کو دینا ضروری ہے کے اس نے طلاق تفویض کا حق استعمال کیا ہے۔


شوہر کے حق طلاق پر پابندی کالم نمبر 19


اس کالم میں شوہر کے حق کے طلاق پر شرائط مقرر کی جاتی ہیں۔ مثلا حق مہر کی فوری ادائیگی اور بچوں کی حفاظت کی ذمہ داری ماں کی ہوگی وغیرہ

یاد رہے کوئی ایسی شرط عائد کرنا جس میں یہ ہو کے طلاق دینے کی صورت میں اتنے پیسے دے گا یہ شرط غیر قانونی ہے 


حق مہر اور نان و نفقہ کی دستاویز کا اندراج کالم نمبر 20


اگر شادی کے موقع پر حق مہر اور نان و نفقہ کے بارے میں کوئی دستاویز تیار کی گئی ہو تو اس کا اندراج کالم نمبر 20 میں کیا جاتا ہے


دوسری شادی کیلئے اجازت نامہ کالم نمبر 21٬22 


دوسری شادی کی صورت میں عائلی قوانین کے تحت پہلی بیوی اور چیئرمین ثالثی کونسل کا اجازت نامہ لینا ضروری ہے


اور دوسری شادی کی صورت میں بوقت نکاح کالم نمبر21 کو ضروری پر کرنا چاہیے اس میں دوسری شادی کی اجازت ملنے کی تاریخ درج کرنی ہوتی ہے۔

نکاح نامہ کو نکاح رجسٹرار مکمل کرکے یونین کونسل میں رجسٹرڈ کرواتا ہے



 

Post a Comment

0 Comments