ضمانتی مچلکے ہوتے کیا ہیں اس کی بنا پر عدالت کیسے اک ملزم کو رہا کرتی ہے؟

 آپ نے اکثر سنا ہوگا عدالت نے فلاں ملزم کو 50 ہزار یا 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا

تو یہ ضمانتی مچلکہ ہوتے کیا ہیں آج ہم آپ کو اس سے بتائیں گے





ضمانتی مچلکے کیا ہوتے ہیں؟ 

جیسا کے نام سے ہی ظاہر ہو رہا ہے کہ ضمانتی مچلکے سے مراد ایسی چیز جس کے عوض اک شخص دوسرے کی ضمانت دے یا دیگر الفاظ میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ اس کا ضامن بنے

ضمانتی مچلکے جس کو انگریزی میں 

surety bound

 بھی کہا جاتا ہے اک قسم کی ضمانت ہوتی ہے جو اک شخص ملزم کے لیے دیتا ہے

50 

ہزار یا لاکھ یا جتنے روپے کا بھی عدالت ضمانتی مچلے کا کہے گی اتنی مالیت کے زمین کے کاغذات یا اس مالیت کے بانڈ عدالت میں جمع کروانے ہونگے

ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا مقصد کیا ہے؟

قانون کی نظر میں کوئی شخص اس وقت تک مجرم نہیں کہلاتا جب تک اس پر جرم ٹرائل کے ذریعے ثابت نہ ہوجائے.

جب تک عدالت کسی شخص کو سزا نہیں دے دیتی کیس چلنے کے بعد شواہد کی روشنی تب تک وہ ملزم بے گناہ ہی تصور کیا جائے گا

اس لئے قانون کہتا ہے اگر کسی شخص پر کوئی الزام لگا ہے پولیس اس کو گرفتار کرلیتی ہے تو جب تک ٹرائل چلتا ہے تو اس کو جیل میں رکھنا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے.

بالفرض اک کیس 2 سال چلتا ہے 2 سال بعد عدالت میں یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ فلاں شخص نے جرم کیا ہی نہیں اب اگر وہ دو سال تک جیل میں رہتا ہے اس شخص کے ساتھ زیادتی ہوگی

اس لئے عدالت ملزم کو ضمانتی مچلکوں کے عوض اس شخص کو ضمانت پر رہا کر دیتی ہے

جو شخص ضامن بنتا ہے اس کی ذمہ داری کیا ہیں؟

جو شخص اپنی زمین کے کاغذات عدالت میں رکھوا کر ملزم کا ضامن بنتا ہے

اس پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ اس ملزم کو پاپند کرے کے وہ پولیس کے ساتھ تفتیش میں تعاون کرے

ہر پیشی پر عدالت آئے

اب اگر ملزم پولیس کے ساتھ یا عدالت کے حکم پر عمل نہیں کرتا تو عدالت جو ضمانتی مچلکے جمع کروائے تھے اس کو ضبط کرنے کا حکم دے سکتی ہے

اک بات یاد رہے جس زمین کے کاغذات کو آپ نے ضمانت پر رکھوایا ہے آپ اس کو آگے بیچ نہیں سکتے

ضمانتی مچلکے واپس لینے کا طریقہ؟

آپ اس ضمانت کے دوران کسی بھی وقت عدالت میں درخواست دے کر دیے گئے ضمانتی مچلکوں کو واپس لے سکتے ہیں





Post a Comment

0 Comments