Principle of Res Subjudice Principle of Res Judicata کیا ہے
اگر اک سول مقدمہ جس کا فیصلہ ہوچکا ہے
یا اک ایسا مقدمہ جو عدالت میں پہلے سے ہی چل رہا ہے
کیا اس معاملے کو لیکر عدالت میں کیس ہوسکتا ہے؟
سول کیس یعنی دیوانی مقدمات جس کا فیصلہ پہلے ہی اک سول عدالت کر چکی ہے ایسے معاملے کو لیکر دوبارہ عدالت میں کیس نہیں کیا جاسکتا ہے
اس اصول کو قانون کی زبان میں
Principle of Res Judicata
کہا جاتا
جس کو ضابطہ دیوانی کا سیکشن 11 ڈیل کرتا ہے
مثال کے طور پر
اک زمین جو کے لاہور میں تھی اس کو لیکر الف اور ب کے درمیان کوئی مسئلہ تھا
اس زمین کو لیکر لاہور کی عدالت میں کیس ہوا عدالت نے الف کے حق میں فیصلہ کردیا
اب ب اسی کیس کو لیکر دوبارہ کسی سول عدالت چاہے ملتان کی ہو یا لاہور کی یا کسی بھی پاکستان کے شہر کی ہو اس میں کیس نہیں کرسکتا
ہاں اگر کسی پارٹی کو فیصلے پر اعتراض ہے تو وہ
Appeal یا Revision
دائر کرسکتا ہے اعلی عدلیہ میں کیس کو لیکر
Principle of Res judicata
پر عملدرآمد کب ہوگا؟
اس اصول پر عملدرآمد تب ہوگا اگر
پہلے جس عدالت نے فیصلہ دیا وہ اس کیس کا فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتی ہو
دوسری پارٹی جس نے کیس کیا ہے دوسری سول عدالت میں
وہ اسی پارٹی کو فریق بنا کر اسی زمین سے متعلق کیس کرے جس کے بارے میں عدالت فیصلہ دے چکی ہے
اک کیس جو پہلے ہی کس اور سول عدالت میں چل رہا ہو کیا اسی کیس کو لیکر کسی اور سول عدالت میں کیس کرسکتے ہیں؟
بالکل نہیں
اک مقدمہ جو پہلے کسی عدالت میں چل رہا ہو وہی مقدمہ کسی اور سول عدالت میں نہیں چلایا جاسکتا
مثال کے طور پر
اکرم اور اسلم کے درمیان پیسوں کے تنازع ہے جس کا کیس بہاولپور کی سول عدالت میں چل رہا ہے
اب اس مقدمے کی پارٹیاں اکرم یا اسلم اسی کیس کو لیکر ملتان کی عدالت میں کیس نہیں چلا سکتی
شرط وہی ہے کہ
فریقین مقدمہ اسی کیس کو لیکر دوبارہ کیس نہیں کرسکتے
اک بات یاد رکھیں
اکرم اور اسلم کے درمیان پیسوں کے تنازع پر کیس بہاولپور چل رہا ہے تو اس صورت میں کوئی تیسرا شخص کیس کرسکتا ہے اسلم یا اکرم پر یا دونوں پر
لیکن اسلم اور اکرم اس پیسوں کی حد تک کسی دوسری عدالت میں کیس نہیں کرسکتے کسی دوسرے کے خلاف
اس اصول کو قانون کی زبان میں
Principle of Res subjudice
کہتے ہیں
جس کو ضابطہ دیوانی کا سیکشن 10 ڈیل کرتا ہے
اس اصول کا مقصد؟
اس اصول کا واحد مقصد عدالت کا ٹائم بچانا ہے
بالفرض اگر کسی پارٹی کو عدالتی فیصلے یا عدالتی کارروائی سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ اعلی عدلیہ میں اپیل اور نگرانی دائر کرسکتا ہے
مزید کسی قانون کے بارے میں جاننے کے آپ ہمیں کمنٹ سیکشن میں بتاسکتے ہیں.
لا گیٹ نوٹس آسان اردو زبان میں حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں
0300 6471170
Post a Comment
0 Comments