عمر قید سے مراد کتنے سال کی قید ہے؟ کیا جیل کی قید میں دن رات الگ الگ مانے جاتے ہیں؟ قید سے متعلق پاکستانی مختلف قوانین کیا ہیں؟

 پاکستان کے نظام انصاف کے تحت مجرم کو مختلف سزائیں دی جاتی ہیں

جن میں سزائے موت، جرمانہ

قید کی سزا شامل ہے

سزائے موت قتل یا دیگر سنگین نوعیت کے جرم میں دی جاتی ہے

صرف جرمانہ عموماً معمولی نوعیت کے جرم میں ہوتا ہے

جبکہ دیگر جرائم میں قید و بند کی سزا دی جاتی

آج ہم اسی قید کی سزا سے متعلق جانیں گے





قید کی سزا کی کتنی قسم ہیں ؟

پاکستانی قانون کے مطابق

قید کی دو بڑی اقسام ہیں

اک سادہ قید

simpe imprisonment

قید بامشقت

Rigorous imprisonment

مطلب ایسی قید جس میں قیدی سے کام کروایا جاتا ہے

پرانے وقتوں میں اس سزا کے حامل قیدیوں کو کان کھودنے یا پتھر توڑنے کا کام لیا جاتا تھا

سزا

قید کی سزا کتنے سالوں پر مشتمل ہوتی ہے؟

عمر قید جس کو انگریزی میں Life imprisonment 

کہا جاتا ہے پاکستانی قانون کے مطابق عمر قید کی سزا 25 سال ہوگی

اس بات کو مذکورہ کیس لا میں بھی واضح کیا گیا

PLG 2017 page 22

اک بات رہے پاکستان میں عمر قید سے مراد 25 سال قید ہے جبکہ یورپ امریکہ میں عمر قید سے اس شخص کو تمام عمر جیل رہنا پڑتا ہے

اگر رہائی ملتی بھی ہے تو 60 70 سال کی عمر ہونے کے بعد ملتی ہے

اس طرح سے عمر قید کی سزا سزائے موت سے بھی بدتر ہوتی ہے

جبکہ ہمارے ہاں 25 سال قید بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے کبھی عید کبھی رمضان یا دیگر مواقعہ پر قید کی سزا میں معافی ملتی رہتی ہے حکومت کی جانب یا صدر پاکستان کی جانب سے

کیا جیل کی قید میں دن رات دو دن شمار ہوتے ہیں؟

جی نہیں

یہ بالکل غلط بات ہے اک دن جیسے عام طور پر ہوتا ہے ویسے ہی قید میں ہوتا ہے

10 

سال قید کا مطلب ہے پورے 10 دس سال نہ کے 5 سال

جو قیدی 10 سال قید یا اپنی قید سے پہلے رہا ہو جاتے ہیں اسکی وجہ گورنمنٹ صدر پاکستان کی جانب سے عیدین رمضان یا دیگر تہواروں پر مہینہ 2 مہینے سزا معاف کرنے اس کے علاوہ سرکاری چھٹیوں کو بھی قید سے نکالنے کی وجہ سے اک قید اپنی قید سے پہلے رہا ہو جاتا ہے

اس کے علاوہ قیدی اگر جیل میں اپنا رویہ اچھا رکھے تب بھی اسکی سزا کم ہو جاتی ہے

دوران ٹرائل جو عرصہ قید میں گزرا وہ عرصہ بھی قید میں شامل ہوگا؟

جی

جو عرصہ دوران ٹرائل قید میں گزرا وہ عرصہ سزا سے نکال لیا جاتا ہے

10 

سال سزا ہوئی 2 سال ٹرائل چلا مجرم قید میں تھا اب 2 سال نکال کر 8 سال قید کی سزا ہوگی

مختلف جرائم میں مختلف سزا ہوئی کتنی سزا ملے گی؟

اک مجرم کو 3 سال اک جرم میں سزا ہوئی 3 سال دوسرے جرم میں

اب وہ 6 سال کا عرصہ جیل میں نہیں بلکہ 3 سال کا عرصہ جیل میں گزارے گا

اس قانون کو وضع کیا گیا سپریم کورٹ نے اک فیصلے میں


2017 SCMR 307





Post a Comment

0 Comments