پولیس چالان کیا ہے؟پولیس ضمنی کیا ہے؟
جب کبھی کسی جگہ جرم ہوتا ہے اسکی اطلاع پولیس کو دی جاتی ہے
پولیس ضابطہ فوجداری کے سیکشن 154 کے تحت ایف آئی آر درج کرتی ہے
جب پولیس ایف آئی آر درج کر لیتی ہے تو اس کی انویسٹیگیشن شروع کرتی ہے
اس انویسٹیگیشن رپورٹ کو چالان کہا جاتا ہے
ضابطہ فوجداری کا سیکشن 173 پولیس چالان کو ڈیل کرتا ہے
یاد رہے چالان کا لفظ عرف عام میں ہے جبکہ ضابطہ فوجداری میں قانون کی زبان میں اس کو پولیس رپورٹ کہا جاتا ہے
چالان میں مختلف کالم ہوتے ہیں اک کالم میں مستغیث یا مدعی کا نام ہوتا ہے
اک میں گرفتار ملزمان کا نام
سرخ پین سے مفرور یا اشتہاری ملزمان کا نام ہوتا ہے
کیس کی بابت جتنی انویسٹیگیشن ہوئی ہے وہ درج ہوتی ہے
پولیس چالان کی اہمیت؟
کریمنل کیس کی بنیاد ہی پولیس چالان پر ہوتی ہے. اس چالان کی بنیاد پر ہی عدالتی ٹرائل چلتا ہے
اور اسی کی بنیاد پر فرد جرم ملزم پر عائد ہوتی ہے
چالان جمع کروانے کے لیے مختص ٹائم؟
ضابطہ فوجداری کی دفعہ 173 کے مطابق عدالت میں چالان یعنی انویسٹیگیشن رپورٹ جمع کروانے کے لیے 14 دن کا ٹائم ہوتا ہے
اگر 14 دن میں پولیس اپنی کیس سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع نہیں کرواتی تو عدالت مزید 3 دن کا ٹائم دے سکتی ہے
یوں 17 دن میں پولیس اپنی انویسٹیگیشن رپورٹ مکمل کر کے عدالت میں جمع کروانے کی پابند ہے
اگر 17 دن میں انویسٹیگیشن مکمل نہ ہو پھر کیا ہوگا؟ پولیس ضمنی کیا ہوتی ہے؟
اگر 17 دن میں انویسٹیگیشن مکمل نہ ہو تو پولیس نامکمل چالان عدالت میں جمع کرواتی ہے اب عدالت پر ہے کہ وہ اس چالان پر ٹرائل شروع کرے یا نہ کرے
اب اس نامکمل چالان جمع کروانے کے بعد جو انویسٹیگیشن ہوگی اس کو پولیس ضمنی کہا جاتا ہے یوں پولیس ضمنی کی صورت میں فوقتاً فوقتاً انویسٹیگیشن کو ضمنی کی صورت میں عدالت میں جمع کرواتی رہتی ہے
اگر پولیس نے انویسٹیگیشن ٹھیک نہیں کی مخالف پارٹی کے ساتھ مل کر غلط حقائق چالان میں جمع کروایا ہے تو کیا کیا جائے؟
اس سلسلے میں آپ تبدیلی تفتیشی افسر کی درخواست دے سکتے ہیں اس سلسلے میں ہم نے آرٹیکل لکھ چکے ہیں جو کے ہماری اس ویب سائٹ پر موجود ہے.
اگر چالان جمع ہوچکا ہے تو آپ اپنے شواہد کے ذریعے بھی پولیس چالان کو غلط ثابت کرسکتے ہیں.
اس کے علاوہ آپ عدالت کو انکوائری کروانے کی بھی درخواست دے سکتے ہیں تاکہ صیح معنوں میں حقائق کو سامنے لایا جاسکے
Post a Comment
0 Comments