:بچے کی کسٹڈی کے حوالے سے چند اہم کیس لاز (Case laws on custody of minor)
آج اہم نے اہم عدالتی نظائر کو پڑھیں گے جس میں بچوں کی کسٹڈی کے حوالے سے قوانین وضع کیے گئے
1
بچوں کی حضانت کا زیادہ حق والد کا ہے
2018 SCMR 590
2018 YLR 649
2
ماں کی وفات کے بعد نانی سے زیادہ والد کا حق ہے بچوں کی کسٹڈی کا
یہ اصول سپریم نے وضع کیا اپنے فیصلے
2018 SCMR 590
3
ماں چاہے دوسری شادی ہی کیوں نہ کر لے اس کو بچوں کی حضانت سے محروم نہیں کیا جاسکتا
2018 MLD 862
4
سپریم کورٹ نے اپنے اک حالیہ فیصلے میں یہ قانون وضع کیا
گارڈین کورٹ میں اگر گارڈین شپ کی درخواست کی موجودگی کے باوجود بھی ہائی کورٹ دفعہ 491 کے تحت نابالغ کی کسٹڈی جائز حقدار کو دی جاسکتی ہے
5
لوگوں کے فیملی تنازعات یا کسٹڈی کے معاملات میں پولیس مداخلت نہیں کرسکتی
2019 PCRLJ 909
6
ماں ان صورتوں میں بچے کی کسٹڈی سے محروم ہو جاتی ہے
اگر دوسری شادی کرلے
بدکردار زندگی گزار رہی ہے
اگر وہ بچے کی ٹھیک سے دیکھ بھال نہ کر رہی ہو
PLD 2010 lah 206
7
فیملی کورٹ کی طرف سے گارڈین اینڈ وارڈز ایکٹ کے سیکشن 12 کے تحت پاس کیے گئے عبوری حکم کے خلاف رٹ پٹیشن منظور ہوئی
2019 LHC 150
8
والدین حقیقی گارڈین ہیں نابالغان کے اس لیے انہیں کسی عدالتی حکم کی ضرورت نہیں
2020 PCrLJ 1079 kar HC
9
باپ کو نابالغ سے ملاقات کے لیے کم ٹائم دینا انصاف کے منافی ہے
2018 MLD 574
10
اگر ماں نے دوسری شادی بھی کرلی ہے لیکن بچے کی welfare
ماں کے پاس رہنے میں ہی ہے تو ماں کو بچے کی حضانت سے مرحوم نہیں کیا جاسکتا
2018 MLD 862
اک بات یہاں یاد رکھیں بچے کی حضانت کے حوالے سے قانونی اصول ہے جس کی پیروی تمام عدالتیں کرتی ہیں اور وہ اصول ہے
welfare of minors
کا
بچہ ماں کو ملے گا یا بچہ والد کو ملے گا عدالت بچے کی بھلائی جس میں ہو اس کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرتی ہے
11
کسٹڈی (حضانت) کا مقدمہ زیرِ سماعت ہے عدالت نابالغ کا نام ای سی ایل میں ڈال سکتی ہے
PLD 2018 BAL 30
12
اگر والدہ نے رضامندی کے ساتھ معاہدہ کرے بچے کی حضانت والد کو دی پھر بھی والدہ کو بچوں کی کسٹڈی سے مرحوم نہیں کیا جائے گا ایسے معاہدے کی قانون میں کوئی اہمیت نہیں
PLD 2019 LAH 281
13
اگر بچوں کی کسٹڈی والدہ کے پاس ہے پھر بھی والد کا حق ہے کہ ہفتہ وار چھٹیوں عیدین محرم کی چھٹیوں پر اور فیملی تقریب میں بچے والد کے پاس موجود ہوں
2018 SCMR 1991
قانونی مشورے
لا گیٹ نوٹس و دیگر ایل ایل بی نوٹس حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں
0300 6471170
Post a Comment
0 Comments