کیا پولیس کسی شخص کو پکڑ کر تھانے میں بیٹھا سکتی ہے؟
سوال: کیا پولیس اہلکار کسی بھی شخص کو پکڑ کر تھانے
میں بٹھا سکتے ہیں۔؟ ہمارےجواب: پولیس کا کسی شخص کو گرفتار کر کے تھانے بٹھائے رکھنا، ایف آئی آر کے بغیر حوالات میں بند کئے رکھنا غیر قانون اور بذات خود ایک جرم ہے۔
قانون کہتا ہے کہ پولیس اگر کسی شخص کو گرفتار کرے گی تو اس کیخلاف شکایت کا ہونا ضروری ہے۔ اور اس شکایت پر ایف آئی آر کا اندراج ہونا ضروری ہے۔ ایف آئی آر کے بغیر کسی کو حراست میں رکھنا غیر قانونی ہے۔ پولیس اس بات کی پابند ہے کہ کسی بھی شخص کی گرفتاری کے بعد اسے 24 گھنٹے کے اندر متعلقہ عدالت میں پیش کرے۔ وہاں اس کے خلاف درج ایف آئی آر پیش کرے۔
اس صورتحال میں جبکہ آپ کے عزیز کیخلاف کوئی ایف آئی آر نہیں ہے تو آپ پولیس کے اس غیر قانونی اقدام اور جرم کیخلاف فوری عدالت سے رجوع کریں۔ حبس بے جا کی پٹیشن فائل کریں۔ اور ملوث پولیس افسر کیخلاف آئی جی اور پولیس کمپلینٹ فورمز پر درخواست دیں۔
تحریر : طاہر چودھری، ایڈووکیٹ ہائیکورٹ،لاہور۔
Post a Comment
0 Comments