مختار نامہ رجسٹرڈ کروانا ضروری ہے؟ اس کی فیس کتنی ہے؟

سوال: کیا مختارنامہ عام (General Power of attorney) کو رجسٹرڈ کروانا ضروری ہے

اس پر کتنی فیس لگے گی؟ وکیل صاحب 15 ہزار روپے مانگ رہے ہیں۔ میں نے یہ مختار نامہ اپنے چھوٹے بھائی کو دیا ہے۔



جواب: جنرل پاور آف اٹارنی کو رجسٹرڈ کروانا ضروری ہے۔ اگر کسی اپنے خونی رشتے (Blood relation) کو دیا جائے تو صرف 12 سو روپے کا اسٹامپ پیپر لگے گا۔ اگر کسی غیر رشتہ دار کو دیا جائے تو پراپرٹی کی ویلیو کا دو فیصد فیس جمع کروانا ہو گی

مختیار نامے کی دوسری قسم مختیار  خاص کہلاتی ہے اس میں اک شخص کسی دوسرے شخص کو اپنا کوئی خاص حق تقویض کرتا ہے مثال کے طور پر اک شخص باہر ملک موجود ہے وہ شخص پاکستان میں کوئی کیس کرنا چاہتا ہے یا اس پر کسی قسم کا کیس ہوگیا ہے تو اس صورت میں وہ شخص جو ہاہر ملک موجود ہے وہ اپنے بھائی کو یا کسی بھی شخص کو مختیار عام خاص دے سکتا ہے اس کیس کی بابت اب وہ شخص جس کو مختیار عام خاص ملا ہے اس کی کیس کی بابت وہ شخص اس دوسرے شخص کی جگہ عدالت پیش ہوسکتا ہے وکیل کرسکتا ہے اگر کسی جگہ کسی بیان کی ضرورت ہے یا کوئی دستخط کرنے ہیں یا کوئی درخواست دینی ہے یا ہائیر کورٹ میں کوئی اپیل کرنی ہے غرض کے اس کیس سے متعلق جس کی بابت اس کو مختیار خاص ملا ہے وہ ہر کام کرسکتا ہے اس کیس سے متعلق 




طاہر چودھری، ایڈووکیٹ ہائیکورٹ،لاہور۔۔

Post a Comment

0 Comments