ڈومیسائل بنوانے کا نیا طریقہ کار کیا ہے ؟کیا بیوی کا ڈومیسائل شوہر کے ایڈریس پر بن سکتا ہے؟

ڈویسائل کیا ہے؟ 

ڈومیسائل اک ایسا ڈاکومنٹ ہے جو کسی بھی شخص کے رہائشی ضلع کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ شخص کس ضلع میں رہائش پذیر ہے. ڈومیسائل کو متعلقہ ضلعی حکومت جاری کرتی ہے



ڈومیسائل شناختی کارڈ کے کس ایڈریس پر بنتا ہے؟

ڈومیسائل اس ضلعے سے بنتا ہے جس کا پتہ شناختی کارڈ پر بطور مستقل پتہ تحریر ہو.

بالفرض کسی کا عارضی پتہ لاہور کا ہے اور مستقل ملتان کا تو ڈومیسائل ضلع ملتان کا بنے گا

بیوی کا ڈومیسائل کس شوہر کے ایڈریس پر بن سکتا ہے؟

بیوی کا ڈومیسائل شوہر کے ایڈریس پر اس وقت بنے گا جب بیوی کے شناختی کارڈ پر مستقل پتہ شوہر والا درج ہو 

ڈومیسائل بنوانے کا طریقہ کار کیا ہے؟

نئے طریقے کار کے مطابق ڈومیسائل کی فائل تیار ہوتی ہے جس میں بیان حلفی، 

residence certificate

 جو متعلقہ تحصیلدار سے attested 

ہو،

فارم 14، بینک چالان

 2 

تصاویر، اپنی اپنے والد یا شوہر  کے شناختی کارڈ کی کاپی  سب ڈاکومنٹ اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ ہوں. یہ فائل متعلقہ خدمت مرکز میں جمع کروا دیں 1 ہفتے میں ڈومیسائل آپ کے گھر یا جو ایڈریس آپ دیں گے اس پر آجائے گا



Post a Comment

0 Comments