پولیس 15 کال ڈیٹا کیسے حاصل کیا جائے ؟

 پولیس 15 پر کال کی تھی اس کال کا ڈیٹا کیسے حاصل کیا جائے؟

آپ کو معلوم ہونا چاہیے پنجاب بھر میں کوئی بھی شخص پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کرتا ہے تو اس کی کال ڈائریکٹ لاہور میں موجود مین پولیس سینٹر میں لگتی ہے وہاں بیٹھے ملازمین آپکی کال کو متعلقہ پولیس اسٹیشن ٹرانسفر کرتے ہیں یا خود سے متعلقہ پولیس اسٹیشن پر رابطہ کر کے کاروائی کرنے کا کہتے ہیں اور خود بھی اس کاروائی پر نظر رکھتے ہیں آیا کہ متعلقہ لوکل پولیس نے 15 کال پر کاروائی کی, کتنی دیر میں پولیس پہنچی ، متاثرہ شخص کی دادرسی ہوسکی یا نہیں ۔
اب سوال یہ ہے کہ اس 15 کال کا ڈیٹا کیسے حاصل کیا جائے تو قارئین اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ آپکو اپنے متعلقہ سی پی او یا ڈی پی او کو درخواست دینا ہوگی جس میں آپ بتائیں گے کہ آپ نے کہاں کس جگہ سے، کب کس وقت کال کی کس نمبر سے کال کی اب آپکو یہ کال ڈیٹا کیوں چاہیے تو متعلقہ سی پی او یا ڈی پی او آپکی درخواست وصول کرنے کے بعد لاہور مین سینٹر میں 15 کال ریکارڈ منگوانے کے لیے لیٹر لکھے گا جس کے بعد ہفتہ دس دن میں 15 کال ڈیٹا آجائے گا اور آپ اپنے متعلقہ سی پی او یا ڈی پی او آفس سے وصول کرسکے گے۔

یاد رہے یہ ڈیٹا تحریری صورت میں ہوگا اور ڈیٹا کسی بھی عدالت بطور ثبوت یا آفس میں قابل قبول ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments