ٹریفک قوانین جرمانے آگاہی پوسٹ Traffic laws Punjab

 🛑 ٹریفک قوانین و ایف آئی آر سے متعلق آگاہی پوسٹ


جیسا کہ آپ کو معلوم ہے حکومت پنجاب کی طرف سے ٹریفک قوانین میں سختی کے باعث ٹریفک قوانین کی معمولی سے بھی خلاف روزی پر ایف آئی آر ہو رہی ہیں ۔ 

🛑 اگر کسی پر ایف آئی آر ہو جائے تو سب سے پہلے ضمانت کروائیں جو کہ گرفتاری کے اگلے دن ہی ہو جاتی ہے ۔ ضمانت کے کچھ عرصہ بعد پولیس کی طرف سے یا عدالت سے آپکو کال آئے گی کہ چالان آگیا ہے چالان مطلب پولیس نے تفتیش مکمل کر لی ہے۔ عدالت آکر ٹرائل میں پیش ہوں ٹرائل میں اپنے وکیل کے ذریعے پیش ہوں تو پہلی پیشی پر وکیل یا پولیس والے یا کلائنٹ بعض اوقات خود کہتے ہیں ہمارا کیس ختم کروائیں جرمانہ کروا کر ۔


🛑 جرمانہ کروانے سے پہلے یاد رکھیں جرمانہ چاہے 100 روپے کا ہو یا لاکھ روپے وہ سزا ہی تصور ہوگا اور یہ سزا آپکے کریکٹر سرٹیفکیٹ میں ظاہر ہوگی جس سے آپکو بیرون ملک جانے یا نوکری کرنے میں پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ جرمانے کے بجائے آپ ٹرائل میں شامل ہوں عدالت سے باعزت بری ہوں اس سے یہ ایف آئی آر تک پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ میں ظاہر نہیں ہوگی اور یونہی مانا جائے گا جیسا کہ آپ پر کبھی ایف آئئ ہی نہیں ہوئی ۔

🛑 طلباء ، نوکری کے خواہشمند اور بیرون ملک جانے والے حضرات اس معاملے میں کوتاہی نا کریں کیس جلدی ختم کروانے کے چکر میں کہیں معمولی سا بھی عدالتی جرمانہ آپ کے عمر بھر سر نا پڑ جائے۔ 

#تحریر_ایڈووکیٹ_شاف_وکیل_خاں

Post a Comment

0 Comments