مختار نامہ کیا ہے؟ کیسے دیا جاتا ہے؟ اسکی اہمیت اور کینسل کیسے کروایا جاتا؟What is Power of Attorney
ہم میں سے بہت سوں نے اس کا نام سنا ہے
مختیار نامہ جسکو انگریزی میں
Power of Attorney
کہتے ہیں.
مختیار نامے کا لفظ اختیار سے نکلا ہے.
اس کا مطلب اپنا اختیار کسی دوسرے شخص کو دینا.
یہ اک خاص قسم کا معاہدہ ہوتا ہے دو لوگوں کے درمیان جس میں اک شخص دوسرے شخص کو اپنا خاص حق منتقل کر دیتا ہے.
مختیار نامہ کے ذریعے اک شخص دوسرے کی زمین فروخت کرسکتا ہے، اسکی جگہ عدالت میں پیش ہوسکتا ہے.
ضرورت پڑنے پر سرکاری دفاتر میں پیش ہوسکتا ہے.
یعنی جو حق اس کو ملا ہے دوسرے شخص کی طرف سے وہ حق استعمال کرسکتا ہے دوسرے کی جگہ پر.
آئیے مثال سے سمجھتے ہیں.
مثال کے طور پر
اسلم پاکستان نہیں رہتا وہ اپنا پلاٹ فروخت کرنا چاہتا ہے پاکستان میں.
تو اب وہ مختیار نامہ
اکرم کے حق میں لکھ دیتا ہے کے
اکرم کو حق ہے میرا پلاٹ فروخت کرے میری طرف سے قیمت وصول کرے پٹواری تحصیلدار کو بیان دے میری طرف سے کاغذات پر دستخط کرے.
اب اکرم ہر وہ کام کرسکتا ہے جو پلاٹ بیچنے کے لیے مالک پلاٹ کو کرنا ضروری ہوتا ہے.
یاد رکھیں مختار نامہ رجسڑار سے رجسٹرڈ کروانا لازمی ہے ورنہ اسکی کوئی اہمیت نہ ہوگی.
اک فریق دوسرے کے حق میں دیا گیا مختیار نامہ کبھی کینسل کروا سکتا ہے.
اس کے لیے وہ شخص عدالت میں منسوخی دستاویز کا دعویٰ دائر کرے گا.
ور عدالت اس مختیار نامہ کو کینسل کر دے گی
مختیار نامہ لکھنے کی وہی شرائط ہیں جو ہر معاہدے کی ہوتی ہے مثال کے طور پر فریقین معاہدے عاقل بالغ ہوں خوشی بلا جبر اکراہ معاہدے کریں دو گواہ ہوں پھر اس معاہدے کو رجسٹرار کے پاس رجسٹرڈ کروائیں یوں آپ کسی کے حق میں مختیار نامہ دے سکتے ہیں .
تحریر شاف وکیل
Post a Comment
6 Comments
Koi company ka worker apny haqoq ke liye kese kaam kary?
ReplyDeleteانشاء اللہ بہت جلد لکھتا ہوں اس پر
ReplyDeletejisko mukhtiyaar nama dia jata hy kia wo uska koi najaaizz faida b utha skta hy?
ReplyDeleteجی اٹھا سکتا ہے اسی لئے عدالت سے ایسے مختیار نامہ کو منسوخ کروایا جاسکتا ہے.
ReplyDeleteاللہ آپ کو جزائے خیر دے بھائ.. بہت کچھ آسان کر دیا ہے
ReplyDeleteشکریہ جناب
ReplyDelete