عدت کیا ہے؟ عدت کے دوران کیا گیا نکاح کی حیثیت؟ بیوی عدت میں تھی شوہر فوت ہوگیا کیا عورت کو وراثت سے حصہ ملے گا؟ کیا مرد پر بھی عدت ہوتی ہے؟
عدت یا عدہ عربی لفظ ہے.
جس سے مراد ایسا دورانیہ ہے جو بیوی طلاق ہونے کے بعد یا شوہر کی وفات کے بعد گزارتی ہے جس کو عدت کہا جاتا ہے.
عدت کا دورانیہ کیوں لازمی ہے؟
شریعت کے مطابق عورت پر لازم ہے کہ طلاق یا شوہر کی وفات ہونے کی صورت میں عدت گزارے
اس دوران کسی اور مرد سے نکاح کرنا جائز نہیں.
اس اصول کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کے اگر عورت حمل سے ہو تو وہ واضح ہو جائے.
یوں کسی بچے کی ولدیت واضح رہے گی.
اور وہ بچہ اپنے والد کی جائیداد سے وراثت پائے گا
عدت کا دورانیہ کتنا ہوگا؟
عدت کی دو اقسام ہوتی ہیں
اک عدت جو طلاق یا خلع کی صورت میں میں ہوتی ہے
عدت کا دورانیہ طلاق کے وقت سے لیکر آگے 3 مہینے تک ہوتا ہے.
سپریم کورٹ نے اپنے اک فیصلے میں اس قانون کو واضح کرتا ہوا یہ اصول وضع کیا کہ عدت کے 3 مہینے سے مراد عورت کو 3 دفعہ حیض آنے سے ہے.
یہ ضروری نہیں ہر عورت کو پورے 30 دن بعد ہی حیض آئے.
کئ خواتین کو یہ حیض کم وقفے وقفے میں بھی آسکتا ہے اس لئے طلاق کی صورت میں عدت کا دورانیہ 39 دن ہوگا.
39
دن گزارنے کے بعد عورت آزاد ہے دوسرا نکاح کرنے کے لیے.
یہ قانون سپریم کورٹ کی ججمنٹ
1992 SCMR 1293
میں وضع کیا گیا.
عدت کا دورانیہ اگر شوہر فوت ہو جائے.
شوہر فوت ہونے کی صورت میں عدت کا دورانیہ 4 ماہ 10 دن ہے.
یہ دورانیہ طلاق کی صورت میں عدت سے اس لیے زیادہ ہے کہ
اس میں سوگ اور غم کا عنصر شامل ہے اس لیے عورت شوہر کی وفات کی صورت میں 4 ماہ 10 دن عدت کے گزارے گی.
عدت کے دوران عورت کا نکاح کی حیثیت؟
عدت کے دوران اگر عورت دوسرا نکاح کرنا جائز نہیں.
اگر عورت نے نکاح کر لیا تو یہ نکاح ہو تو جائے گا
لیکن ایسی شادی کو بے قاعدہ شادی یا
Irregular Marriage
کہتے ہیں.
یہ بات
YLR 2004 619
ہائی کورٹ کے فیصلے نے واضح کی.
اس طرح کی شادی عدت کا دورانیہ گزرنے کے بعد خود بخود صیح یا
valid Marriage
ہو جائے گی.
شوہر نے طلاق دے دی عورت عدت گزار رہی تھی اس دوران شوہر فوت ہوگیا کیا عورت کو وراثت سے حصہ ملے گی؟
جی ملے گا کیونکہ قانون کی نظر میں طلاق 90 دن گزرنے کے بعد موثر ہوتی ہے.
یہ بات
Muslim Family Law ordinance 1961
کے سیکشن 7 نے واضح کی.
اگر ان 90 دنوں کے اندر شوہر فوت ہوگیا تو بیوی کو اس شوہر کی جائیداد سے حصہ ملے گا.
عورت عدالت میں کیس کر کے اپنا حصہ لے سکتی ہے.
کیا مرد بھی عدت گزارتا ہے؟
یہ خاص موقع پر ہوتا ہے بالفرض اک مرد کی 4 بیویاں ہیں اک کو طلاق دے دی.
اب جب تک اس طلاق یافتہ بیوی کی عدت پوری نہیں ہوتی وہ شادی نہیں کرسکتا کیونکہ اگر وہ شادی کرلے
اور وہ فوت ہوجائے تو عدت گزارنے والی عورت بھی اس شخص کی بیوی تصور ہو گی.
یوں بیک وقت اس کی 5 بیوائیں ہوجائیں گی.
جبکہ شریعت میں 4 بیواؤں کی حد تک وراثت تقسیم ہوتی ہے.
اپنی قیمتی آراء سے ہمیں ضرور آگاہ کیجئے گا اور جس قانون کے متعلق آپ جاننا چاہیں تو آپ ہمیں کمنٹ سیکشن میں بتاسکتے ہیں.ہم کوشش کریں گے اس پر لکھنے کی
مزید روز مرہ زندگی سے وابستہ قانون جاننے کے لیے وزٹ کریں
www.whatsaysthelaw.blogspot.com
Post a Comment
2 Comments
What is the Scientific/medical reason behind Iddhat
ReplyDeleteThe scientific/medical reason of iddaat is to check the pregnancy of women.
ReplyDelete