اک شخص سے زمین خریدنے کا معاہدہ ہوا اس نے پیسے لے لیے اب زمین مکان دوکان انتقال نہیں کروا رہا یا رجسٹری نہیں کروا رہا کیا طریقہ اپنایا جائے؟
جب اک شخص اپنی غیر منقولہ جائیداد یعنی
immovable property
خاص قیمت کے عوض دوسرے شخص کو فروخت کرنے کا معاہدہ کرے تو اس کو معاہدہ بیع
Agreement to sell
کہتے ہیں
.قانون کے مطابق زمین کی لین دین کا معاہدہ رجسٹرڈ کروانا لازمی ہے جس کو عرف عام میں کسی زمین، مکان کی رجسٹری ہونا کہا جاتا ہے.
یا
پٹواری سسٹم ہے آپکے موضع کا تو وہ فروخت کرنے والا پٹواری تحصیل دار کے سامنے بیان دے کر خریدنے والے شخص کے نام کرواتا ہے جس کو زمین انتقال ہونا کہا جاتا ہے.
اب اگر بائع بیچنے والے نے پوری یا آدھی قیمت وصول کر لی ہے لیکن آپ کے نام رجسٹری یا انتقال نہیں کروا رہا یا آپ بقایا رقم دینے کو تیار ہیں لیکن وہ کیے گئے معاہدے پر عمل کرنے پر تیار نہیں یا کوئی بھی صورتحال ہو جس سے یہ ثابت ہو بیچنے والا معاہدہ بیع پر عمل کرنے کو تیار نہیں تو اس صورت میں سول کورٹ میں
specific Relief Act
کے تحت دعویٰ برائے معاہدہ تعمیل مختص کریں گے
جس کو انگریزی میں
Specific Performance of the Contract
کہتے ہیں
ساتھ ہی ضابطہ دیوانی کے آڈر 39 رول 2،1 کے تحت اسٹے آڈر کی درخواست دیں گے تاکہ وہ شخص زمین آگے فروخت نہ کرسکے یا آپ قابض ہیں تو آپکو بے دخل نہ کرسکے اس زمین یا مکان سے.
یاد رہے
Transfer of property act
کے سیکشن
53A
کے مطابق
اگر آپ قابض ہیں زمین یا مکان پر اب چاہے آپ کے نام زمین رجسٹری یا انتقال نہ بھی ہو تب بھی بیچنے والا شخص آپکو زمین سے نہیں نکال سکتا
دعویٰ برائے تعمیل مختص دائر کرنے کے بعد عدالت میں شواہد پیش کریں گے جس سے ثابت ہو کے آپ نے اس کو رقم ادا کردی ہے یا آدھی رقم ادا کی تھی آپ پوری رقم ادا کرنے کو تیار ہیں لیکن اگلا شخص معاہدے پر عمل کرنے کو تیار نہیں تو اس صورتحال میں عدالت اس شخص کو حکم دے گی وہ معاہدے پر عمل کرے جیسا کے طے ہوا تھا اور مدعی کے نام زمین کی رجسٹری یا انتقال کروائے .اب اگر وہ معاہدے پر عمل نہ کرے یا عدالت میں پیش نہ ہو تو اس صورت میں عدالت ڈگری کے ذریعے زمین آپکے نام کروانے کا حکم دے دے گی.
مزید اپنی قیمت آراء سے یا جس قانون سے متعلق آپ جاننا چاہتے ہیں تو ہمیں کمنٹ سیکشن میں آگاہ کریں انشاءاللہ اس پر لکھنے کی کوشش کریں گے
روز مرہ زندگی سے وابستہ قانون سے متعلق آگاہی کے لیے وزٹ کریں.
شکریہ.
Post a Comment
0 Comments