کسی عدالتی حکم سٹے آڈر، ڈگری کی مصدقہ نقل کیسے حاصل کی جائے؟

 مصدقہ نقل ہوتی کیا ہے؟ 

مصدقہ نقل عدالت کی جانب سے جاری کردہ حکم کی کاپی  ہوتی ہے جس پر جج کے سائن اور نقول برانچ کی جانب سے مہر و سائن ہوتے ہیں جس کا باقاعدہ اندراج ہوتا ہے کس شخص نے کس کیس کی کاپی کس لیے حاصل کی 





مصدقہ ڈگری مصدقہ عدالتی حکم

 order 

کی اہمیت؟ 

دیوانی مقدمات civil cases میں جب عدالت کسی کیس میں فیصلہ کر دے تو اس کو ڈگری Decree

 کہا جاتا ہے.

یا کوئی حکم دیا جیسا کے stay order 

وغیرہ 

تو اس صورت میں 

عدالتی حکم نامہ یا آڈر کی مصدقہ نقل آگے اپیل کرنے کے لیے یا کسی عدالت نے 

 stay order

 دیا ہے یا کسی خاص محکمے کو حکم دیا ہے تو اس صورت میں عدالتی حکم پر عمل کروانے کے لیے مصدقہ کورٹ حکم کی ضرورت ہوتی ہے.

پولیس ہو یا کوئی بھی ادارہ اسی صورت میں عمل کرے گا جب آپ اس کو مصدقہ نقل دیں گے عدالتی حکم کی یا ڈگری کی

اسی طرح اگر آپ عدالتی حکم یا ڈگری کے خلاف

 Appeal 

کرنا چاہتے ہیں تب بھی آپکو اپیل کرنے کے لیے مصدقہ عدالتی حکم کی کاپی یا ڈگری لگانی ہوگی

مصدقہ نقل کیسے حاصل کی  جائے؟

اگر آپ عدالتی فیصلے کی مصدقہ کاپی لینا چاہتے ہیں تو اک فارم جو کے عدالت میں سے ہی کسی بھی فوٹو سٹیٹ والی دوکان سے مل جائے گا 5 روپے کا وہ لیکر اس پر 10 روپے کی ٹکٹ لگائیں

اس کو پر کریں

عدالت کا نام یعنی جج کا نام

کیس کا title

فریقین مقدمہ کا نام

کیا کیا چاہیے آپکو ڈگری حکم دعویٰ جواب دعویٰ جو بھی چاہیے وہ لکھیں

 کس لیے چاہیے وہ لکھیں. 

فیصلہ کس دن ہوا ہے وہ تاریخ لکھیں گے. 

اگر کیس چل رہا ہے ابھی تو آئندہ پیشی لکھیں گے کس تاریخ کو ہے. 

اگر کیس چل رہا ہے تو اس صورت میں آپ کو متعلقہ عدالت جس میں کیس چل رہا اس عدالت کے جج سے سائن کروانے ہونگے نقل فارم پر بطور اجازت نامہ کے اجازت دی جائے نقل حاصل کرنے کی. 

اس کے بعد 

اپنا نام شناختی کارڈ کی کاپی

موبائل نمبر لکھ کر

نقول پرانچ میں جاکر جمع کروا دیں

وہ آپکو اک رسید نکال کر دے دیں گے ساتھ ہی آپ کے موبائل نمبر پر میسج آجائے گا کے آپ نے نقل کے لیے اپلائی کیا ہے

اگر

ارجنٹ اپلائی کیا ہے تو نقل 3،2 دن میں بن کر آجائے گی آپکو میسج آجائے گا کہ نقل تیار ہے آپکی

اگر نارمل اپلائی کیا ہے

تو 5،4 دن تک لگ سکتے ہیں

 فیس کتنی ہے؟ 

ارجنٹ کی فیس 4 روپے فی صحفہ ہے.

اور نارمل کی 2 روپے فی صفحہ.

یہ فیس آپ ٹکٹ کی صورت میں دیں گے جو عدالت سے ہی مل جاتی ہیں.

اب آتے ہیں پریکٹس کی طرف ہوتا کیا ہے

جیسے ہمارے ملک کے ہر ادارے میں کام چور رشوت خور آفیسرز کی کمی نہیں ایسا ہی عدالتی عملے میں لوگ موجود ہیں 

عام عوام کے لیے مصدقہ نقل حاصل کرنا کسی مصیبت  سے کم نہیں چند دن دن کے کام کو یہ لوگ ہفتوں میں لے جاتے ہیں.

اگر

آپ کو کبھی مصدقہ نقل کی ضرورت پڑے تو عدالت میں کسی وکیل کے کلرک سے رابطہ کریں اس کو کہیں آپ کا کام تھوڑے سے پیسوں میں ہو جائے گا اور آپ ذلالت سے بچ جائیں گے.


مزید روز مرہ زندگی سے وابستہ قانون جاننے کے لیے وزٹ کریں 

www.whatsaysthelaw.blogspot.com 

لا گیٹ نوٹس ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سلیبس کے مطابق تمام سبجیکٹس کے حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں

0300 6471170








Post a Comment

0 Comments