گونگے بہروں کا ٹرائل کیسے ہوگا گونگے بہرے ملزم کو سزا کیسے ہوگی؟

 گونگے بہروں کا ٹرائل کیسے ہوگا

جیسا کے آپکو معلوم ہے کسی بھی کیس میں گواہان کے بیان اور سب سے بڑھ کر فریقین مقدمہ کے بیان ریکارڈ کیے جاتے ہیں.

اگر مقدمے سے تعلق رکھنے والا شخص گونگا بہرہ ہے جو عدالتی کارروائی کو نہیں سمجھ سکتا تو اس صورت میں عدالت اس خاص شخص کو عدالت بلائے گی جو گونگے بہروں کی زبان یعنی اشاروں کی زبان کو اچھے سے سمجھتا ہو اس کو بلایا جائے گا جو ایسے شخص کو عدالتی کارروائی سمجھائے گا اور اسکی بات عدالت کے سامنے پیش کرے گا.





کریمنل کیس میں گونگے بہرے افراد کو سزا کیسے دی جائے گی؟

ضابطہ فوجداری کا سیکشن 341  ایسے افراد سے متعلق جو عدالتی کارروائی کو نہ سمجھ

سکیں.

یاد رہے یہ سیکشن  پاگل insane 

ملزمان سے متعلق نہیں ہے.

پاگل insane

 شخص  کے ٹرائل سے متعلق ضابطہ فوجداری کا الگ باب ہے

464 

سے لیکر 475

 تک سیکشن

 insane 

پاگل شخص کے ٹرائل سے متعلق ہیں

اس پر بھی بہت جلد لکھیں گے.

تو

معزز قارئین ضابطہ فوجداری کے سیکشن 341 کے مطابق کوئی ملزم(گونگا بہرہ) جو عدالتی کارروائی کو نہ سمجھ سکے تو ایسے شخص کو مجسٹریٹ یا سیشن کورٹ رہا تو کرسکتی ہے کیس میں شواہد کی بنا پر. 

لیکن ایسے گونگے  بہرے ملزم کو اگر مجسٹریٹ یا سیشن کورٹ کسی بھی جرم میں سزا دیتی ہے تو اس صورت میں سزا پر عملدرآمد ہونے سے پہلے کیس کو ہائی کورٹ بھیجا جائے گا ہائی کورٹ اس کیس کو 

Examine 

کرے گی

اب ہائی کورٹ پر ہے کہ وہ سزا کو برقرار رکھے یا سزا کو معطل کردے ختم کردے.

ہائی کورٹ کو کسی بھیجنے کی وجہ؟

ہائی کورٹ میں کیس بھیجنے کی وجہ یہ ہے کہ گونگے بہرے شخص کیس کی کارروائی کو سمجھ نہیں پاتے تو اس صورت میں ہائی کورٹ تمام ابہام کو دور کرتی ہے کہ شاید گونگے بہرے ملزم کو اپنا حق دفاع ٹھیک طریقے سے کرنا کا موقع نہ ملا ہو یا کیس میں کوئی نقطہ رہ گیا ہو

کیا ضابطہ فوجداری کے سیکشن 341 کا اطلاق گونگے بہرے افراد پر ہی ہوگا؟

اس سیکشن میں کہیں بھی گونگے بہروں کا ذکر نہیں ہے ہاں سپریم کورٹ کی ججمنٹ سے اس سیکشن کو گونگے بہروں کے کریمنل ٹرائل کے لیے لازم کر دیا گیا ہے

اس کے علاوہ بالکل انپڑھ دیہاتی شخص جس کو بالکل بھی نہ معلوم ہو کیس کی کاروائی سے متعلق تو ایسے شخص کا ٹرائل بھی اس سیکشن کے تحت ہوسکتا ہے


مزید روز مرہ زندگی سے وابستہ قانون جاننے کے لیے وزٹ کریں 

www.whatsaysthelaw.blogspot.com

لا گیٹ نوٹس ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سلیبس کے مطابق تمام سبجیکٹس کے حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں

0300 6471170





Post a Comment

0 Comments