Family law
طلاق سرٹیفکیٹ یونین کونسل سے کیسے بنوایا جائے؟
طلاق سرٹیفکیٹ کیسے بنوایا جائے ؟
طلاق دینا مرد کا شرعی حق ہے لیکن یہ کام دین
اسلام میں ناپسندیدہ کاموں میں سے اک کام ہے. لہذا طلاق کا فیصلہ کرتے ہوئے سوچ و
بچار سے کام لیں جذبات میں آکر فیصلہ مت کریں. طلاق دینے کا قانونی طریقہ؟ اگر شوہر
اپنی بیوی کو طلاق دے گا تو Muslim Family law ordinance 1961
کے تحت وہ شخص طلاق
دینے کے بعد مطلقہ یونین کونسل کو بتائے گا نوٹس بھیجے گا کہ اس نے اپنی بیوی کو
طلاق دے دی. نوٹس ملنے کے بعد متعلقہ یونین کونسل اک ثالثی کونسل تشکیل دے گی یہ
ثالثی کونسل شوہر بیوی کے نمائندگان پر مشتمل ہوگی. یہ نمائندے شوہر بیوی کے قریبی
عزیز والدین بھائی ہونگے. چئیرمین یونین کونسل یا سیکرٹری یونین کونسل بھی اسی
ثالثی کونسل کا حصہ ہوگا. یہ ثالثی کونسل میاں بیوی کے درمیان صلح کروانے کی کوشش
کرے گی اگر صلح ہو جاتی ہے تو دی گئی طلاق غیر موثر ہو جائے گی میاں بیوی بغیر نکاح
کیے اکٹھے رہ سکتے ہیں اگر راضی نامہ نہ ہوا تو یونین کونسل کو نوٹس ملنے کے 3 ماہ
بعد طلاق موثر ہو جائے گی اور متعلقہ یونین کونسل طلاق سرٹیفکیٹ جاری کر دے گی. اگر
عورت نے عدالت کے ذریعے خلع لی ہے تو عدالتی ڈگری متعلقہ یونین کونسل کو جائے گی
اور عدالتی ڈگری کے 3 ماہ بعد متعلقہ یونین کونسل طلاق سرٹیفکیٹ جاری کر دے گی
طلاق
سرٹیفکیٹ کیوں ضروری ہے؟
طلاق سرٹیفکیٹ اک ثبوت ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی طلاق
یافتہ ہے یا نہیں. مرد دوسری شادی کرنا چاہے یا عورت تو وہ نکاح کے ٹائم اپنا طلاق
سرٹیفکیٹ پیش کرے گی جس سے ثابت ہو کہ وہ طلاق یافتہ ہیں. نکاح نامے کے اک کالم میں
لکھنا پڑتا ہے کہ آیا دلہا اور دلہن سابقہ شادی شدہ تو نہیں مرد نے کافی عرصہ پہلے
طلاق دے دی تھی لیکن متعلقہ یونین کونسل کو نہیں بتایا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کروایا
کیا کیا جائے؟ اگر شوہر نے اپنی بیگم کو طلاق دے دی لیکن یونین کونسل نوٹس نہیں
بھجوایا اس صورت میں مرد کو
Muslim Family law ordinance 1961
کے سیکشن 7 کے تحت
جرمانہ اور قید کی سزا ہوسکتی ہے. سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے
PLD 2016 457 SC
میں
قانون وضع کر دیا شوہر پر لازم ہے وہ طلاق دے تو اپنی بیوی اور متعلقہ یونین کونسل
کو نوٹس بھیجے بذریعہ رجسٹری. زبانی طلاق بیوی پر اثرانداز نہیں ہوگی. بیوی حقدار
ہوگی کہ وہ شوہر سے سابقہ خرچہ لے. شوہر یہ نہیں کہہ سکتا میں نے اتنا عرصہ پہلے
طلاق دے دی تھی. اس لئے اب شوہر کے لیے لازمی ہے بیوی کو یونین کونسل کو بذریعہ
نوٹس بتائے




Post a Comment
0 Comments