ایف آئی کرواتے ہوئے کن باتوں کا خیال رکھا جائے؟
جب بھی کسی جگہ کوئی جرم ہو چاہے آپکے ساتھ ہو یا کسی دوسرے کے ساتھ فوراً اس کی اطلاع پولیس کو دیں
پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کریں.
قانون کے مطابق پولیس پاپند ہے جب بھی اسکو کسی قابل دست اندازی جرم
Cognizable offence
کی اطلاع ملے گی تو وہ اسکی رپٹ درج کرنے کے بعد ایف آئی آر کرے گی.
قابل دست اندازی جرائم سے مراد ایسے جرم جس میں پولیس بغیر عدالت کی اجازت کے تفتیش شروع کرسکتی ہے اور ایف آئی آر بھی درج کرسکتی ہے.
ایف آئی آر کا مطلب ہوتا ہے
First information Report
کریمنل کیس کی بنیاد یہی ایف آئی آر ہوتی ہے
لہذا جب کبھی آپکے خلاف کوئی جرم ہو اور ایف آئی آر کروانی پڑے
تو نہایت احتیاط سے کام لیں اور تمام واقعہ صیح حالات و واقعات کے ساتھ بتائیں.
کیونکہ ایف آئی آر مضبوط ہوگی تو آپکا کیس مضبوط ہوگا.
اگر ایف آئی آر کمزور ہوئی تو اس کا فائدہ ملزمان کو جائے گا
لہذا جب بھی ایف آئی آر کروائیں تو مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں
1
جب بھی جرم ہو تو جتنی جلدی ممکن ہو پولیس کو اطلاع دیں
کیونکہ جتنی دیر سے پولیس کو رپورٹ کریں گے ایف آئی آر درج کروائیں اتنا فائدہ ملزم کو ہوگا
ایف آئی آر کا اندراج 24 گھنٹے تاخیر سے ہو تو مقدمہ مشکوک شمار ہوگا
2009 PCrLJ
اگر آپ نے تاخیر سے ایف آئی آر درج کروائی اور اسکی کوئی مضبوط وجہ آپکے پاس ہے تو عدالت میں بیان کرنی ہے
2
ایف آئی آر حقائق پر مبنی ہو اپنی طرف سے ملزمان کو نامزد مت کریں
جو موقع پر موجود ہو اس کو ہی شامل کریں
اب ہوتا یہ ہے ہمارے ہاں ملزم کے بھائی، فیملی ممبرز وغیرہ کو بھی دشمنی کی وجہ سے ایف آئی آر میں نامزد کر لیا جاتا ہے
جبکہ وہ موقع پر موجود نہیں ہوتے
جب عدالت میں کیس چلتا ہے تو باقی ملزمان عدالت میں شواہد دے دیتے ہیں یا پولیس تفتیش میں یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ وہ لوگ جرم کی جگہ پر موجود ہی نہ تھے
یوں جب اک یا دو ملزم رہا ہوتے ہیں تو اصل ملزم بھی شک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رہا ہو جاتا ہے
3
اسی طرح گواہوں کو شامل کرنے کی بات آتی ہے تو ان لوگوں کو گواہ بنا لیا جاتا ہے جو موقع پر موجود نہیں ہوتے
اور بعد میں تفتیش یا شواہد سے ان گواہان کی غیر موجودگی ثابت ہوتی ہے تو اصل ملزم بھی شک کا فائدہ اٹھا کررہا ہوجاتے ہیں
4
ایف آئی آر میں اگر کوئی وجہ عناد ہو مثلاً ملزم نے آپکو دھمکی دی ہو تو اس کا ذکر کریں
5
اگر ملزمان نہ معلوم ہیں تو ان کا حلیہ وغیرہ جتنا معلوم ہو وہ درج کروائیں
6
جو موقع پر گواہان موجود ہوں ان کو ہی گواہ بنائیں
جیسا کے اوپر تفصیلی بتایا گیا ہے.
7
جرم کی جگہ ٹائم بالکل درست درج کروائیں
8
اگر ایسا جرم ہوا ہے جس میں میڈیکل کروانا لازمی ہے تو اس کیس میں جلد از جلد میڈیکل کروائیں
یہ چند ایک باتیں ہیں جس کا خیال ایف آئی آر کرواتے ہوئے کرنا چاہیے.
تاکہ آپکا کیس مضبوط ہو اور ملزم کو کسی بھی قسم کے شک کا فائدہ نہ ملے
اپنی قیمتی آراء سے ہمیں ضرور آگاہ کیجئے گا اور جس قانون کے متعلق آپ جاننا چاہیں تو آپ ہمیں کمنٹ سیکشن میں بتاسکتے ہیں.ہم کوشش کریں گے اس پر لکھنے کی
مزید روز مرہ زندگی سے وابستہ قانون جاننے کے لیے وزٹ کریں
www.whatsaysthelaw.blogspot.com
لا گیٹ نوٹس ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سلیبس کے مطابق تمام سبجیکٹس کے حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں
0300 6471170




Post a Comment
0 Comments