Law GAT Preparation: Pakistan Penal Law part 1

 Chapter 1

  مجموعہ تعزیرات پاکستان کا

 پہلا باب

 introduction اور General exception پر مشتمل ہے 

سیکشن 1

نام سے متعلق ہے کہ اس کا نام Pakistan Penal code ہوگا

سیکشن 3

اگر کوئی شخص پاکستان سے باہر جرم کرتا ہے اس کو پاکستان میں بھی سزا دی جائے گی 

مطلب اک شخص باہر ملک قتل کرکے پاکستان آگیا پاکستان میں پکڑا گیا اب اس کو پاکستان میں سزا دی گی اس جرم کی جو اس نے پاکستان سے باہر کیا



سیکشن 5

مجموعہ تعزیرات پاکستان کسی خاص قانون مثلاً آرمی، ایوایشن ملازمت سے متعلق قانون جو سزا دیتا  ہو غداری، یا دیگر جرم کی پاداش میں اس کو معطل نہیں کرتا

سیکشن 6

بتاتا ہے تعزیرات پاکستان میں بیان کیے گئے جرائم کی exception 

بھی موجود ہیں

جنہیں

 General exception 

کہا جاتا ہے.

اس مراد کسی کو قتل کرنا جرم ہے

لیکن کوئی کسی کو 

self defence

 کے تحت مارتا ہے تو یہ جرم نہ ہوگا.

مجموعہ تعزیرات پاکستان میں 

General exception 

کو سیکشن 76 سے 106 تک ڈیل کرتا ہے

سیکشن 8

جہاں کہیں بھی HE 

استعمال ہوگا یہ مرد عورت دونوں کے لیے استعمال ہوگا

سیکشن 9

لفظ MEN 

کسی بھی عمر کے 

male

 کے لیے استعمال ہوگا

لفظ women

 کسی بھی عمر کی 

Female

 کے لیے استعمال ہوگا

سیکشن 14

لفظ 

Servent Of State

 وفاقی و صوبائی ملازم کے لیے استعمال ہوگا

سیکشن 19

لفظ

 Judge

 ہر اس شخص کے لیے استعمال ہوگا جس کو قانونی اختیار ملا ہو سول یا کریمنل معاملات میں فیصلہ کرنے کا

سیکشن 21

بتاتا ہے

 Public Servent

 کون ہوگا


فوجی افسران 

جج، ملازمین عدالت

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار

الیکشن کمیشن کے اہلکار وغیرہ پبلک سرونٹ کہلائیں گے

سیکشن 23

wrongful gain

مطلب غیر قانونی طریقے سے کمایا گیا مال

wrongful loss

غیر قانونی طریقے سے قانونی مال کا ضائع ہونا

مطلب چوری ڈکیتی ہو جائے 


Gaining Wrongful

کوئی شخص غیر قانونی طریقے سے مال اپنے پاس رکھے

Losing wrongfully 


کسی شخص کو مال سے محروم کر دیا جائے غیر قانونی طریقے سے 

سیکشن 28

جعل سازی یا

 counterfeit 

 مطلب کوئی شخص دو نمبر یا جعلی چیز بنائے اصلی چیز سے ملتی جلتی

جیسا کے

جعلی نوٹ، ادویات وغیرہ بنانا

سیکشن 30

لفظ valuable security سے مراد ایسا ڈاکومنٹ جو کسی کے لیے حق پیدا کرے ختم کرے تبدیل کرے

سیکشن 33

Act 

کوئی کام کرنا یہ اک کام بھی ہوسکتا ہے اور زیادہ بھی

omission

کوئی کام نہ کرنا جو کے لازم تھا کرنا قانون کے مطابق omission 

کہلاتا ہے اور یہ جرم ہے. 

،یہ اک کام بھی ہوسکتا ہے اور زیادہ بھی

سیکشن 34

بتاتا

 common intention

 کیا ہے

جب

جو دو یا دو سے زائد شخص اک سوچ کے ساتھ جرم کریں تو تمام لوگ اس میں شامل جرم ہونگے


دو شخص موٹر-سائیکل پر آئے ایک موٹرسائیکل چلا رہا تھا دوسرے نے کسی کو گولی ماری

اب دونوں اک جیسے ہی مجرم ہیں قانون کی نظر میں گولی مارنے والا بھی اور موٹر-سائیکل چلانے والا بھی

سیکشن 40 

offence

جو تعزیرات پاکستان کی رو سے یا کسی سپیشل لوکل قانون کی رو سےقابل سزا ہے وہ offence یا جرم کہلائے گا

سیکشن 41

special law

کسی خاص چیز سے متعلق قانون کو سپیشل لا کہتے ہیں 

مثلاً آرمی کے اپنے قوانین ہیں اسی طرح سرکاری ملازمین کے اپنے قوانین ہیں سزا سے متعلق 

سیکشن 42 

local law 

کسی خاص علاقے کے لیے قانون ہوتا ہے

سیکشن 44 

لفظ

 injury 

جسمانی ،ذہنی اور عزت پر حملہ بھی

 injury 

تصور ہوگا

Chapter 16 Offence affecting the body

سیکشن 299

Definitions

سے متعلق ہے اس میں چند ایک اہم تعریف ہیں جس کا آپکو معلوم ہونا چاہیے 


اکراہ تام

جب کسی شخص سے اس کو یا اس  کے خونی رشتہ داروں میں سے کسی کو موت کی دھمکی دے کر یا اس شخص یا اس کے رشتے داروں میں سے کسی کے جسم کے حصے کو نقصان پہنچا کر دھمکی دی جائے یا زنا بالجبر کی دھمکی دے کر کوئی غیر قانونی کام کروایا جائے اکراہ تام کہلاتا ہے.

ایسے کیس میں دھمکی دے کر غیر قانونی کام کرنے والے کو سزا ملتی ہے

اکراہ ناقص

اگر دھمکی دے کر غیر قانونی کام کروانے والا جان سے مارنے کی یا زنا بالجبر کی دھمکی نہیں دیتا.

اس صورت میں غیر قانونی کام کرنے والے کو زیادہ سزا ملے گی بجائے اس کو جس نے دھمکی دی.


اس کی وجہ یہ ہے قانون کہتا ہے کہ دھمکی دینے والے نے تمہیں کوئی زیادہ نقصان پہنچانے کا نہیں کہا تھا تم اس کو غیر قانونی کام کرنے سے منع بھی کرسکتا ہے


سیکشن 300 قتل عمد

کسی کو جان بوجھ کر قتل کرنا یا اس  طریقے سے مارنا جس سے موت کا زیادہ چانس ہو اس صورت میں کوئی مرگیا تو قتل عمد کہلائے گا

جسکی سزا سیکشن 302 کے تحت موت یا عمر قید

سیکشن 305

ولی سے مراد مقتول کا قانونی وارث.

اگر کوئی قانونی وارث نہیں ہے تو گورنمنٹ ولی ہوگی

سیکشن 307

کب قتل عمد میں قصاص نافذ نہیں ہوگا


اگر مارنے والا نابالغ تھا

پاگل تھا

اگر مقتول کے ولی معاف کر دیں 


ولی کے مرنے کے بعد  قصاص کا حق قاتل کے پاس آجائے 

جب قاتل اپنے ہی کسی قریبی رشتہ دار کو قتل کرے ان کیسز میں یہ صورت حال پیدا ہو سکتی ہے

سیکشن 310 اے

قتل بہا کے طور پر یا راضی نامے کے لیے لڑکی کی شادی کرنا یا ونی کرنا جرم ہے جسکی سزا 7 سال ہوسکتی ہے

سیکشن 315 قتل شبہ عمد

کسی کو زخمی کرنے کی نیت سے مارنا لیکن اس چوٹ یا زخم سے کوئی مر گیا قتل شبہ عمد کہلائے گا.

کسی  کو مکا مارا، جس سے عام حالات میں لوگ نہیں مرتے لیکن کوئی مرگیا یہ قتل شبہ عمد کہلائے گا

اسکی سزا 316 کے مطابق دیت اور عمر قید ہوسکتی ہے

سیکشن 317

کوئی قانونی وارث اس کو مار دے جس کی جائیداد سے اس کو حصہ ملنا تھا قتل کرنے کے بعد اس کو حصہ نہیں ملے گا

سیکشن 318 قتل خطا

غلطی سے کسی کو مار دیں قتل خطا کہلاتا ہے

نشانہ ہرن کو لگایا کسی شخص کو لگا مر گیا قتل خطا ہوا

سزا 319 کے مطابق دیت ہے

سیکشن 320 

تیز رفتار اور غیر محتاط طریقے سے گاڑی  سے کسی کو مار دیا تو دیت اور 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے 

سیکشن 321 قتل بالسبب

غیر قانونی کام کیا مارنے کا ارادہ کس کو نہیں تھا لیکن کوئی مرگیا قتل بالسبب کہلاتا ہے

مثال کے طور پر 

سڑک پر بریکر بنایا غیر قانونی کوئی موٹرسائیکل سوار اس سے گرا اور مر گیا

سزا 322 کے تحت دیت ہوگی

سیکشن 323 دیت کی قیمت

دیت کی قیمت 30630 گرام چاندی سے کم نہ ہوگی

سیکشن 326

 Thug

ٹھگ بچہ اغواء کرنے والا رابری کرنے والا کہلاتا ہے

سیکشن 333

اعتلاف عدوہ سے مراد کسی کے جسم کا کوئی حصہ کاٹ دیا نکارہ کر دیا

تو اسکی سزا 334 کے تحت قصاص یا 10 سال قید یا ارش کی سزا ہوسکتی ہے 

سیکشن 337 شجہ

سر منہ پر چوٹ کو شجہ کہتے ہیں 

اسکی 6 اقسام ہیں 

سکیشن337 بی 

جرح

سر اور منہ کے علاوہ باقی جسم کے حصوں پر چوٹ زخم جرح کہلاتا ہے

جرح کی دو اقسام ہیں 

جفہ:جسم کے نازک حصوں پر چوٹ cavity part

غیر جفہ: جو جفہ نہ ہوگی وہ چوٹ غیر جفہ کہلائے گی 

سیکشن 338 اے

 اسقاط حمل

اسقاط حمل خاتون کی مرضی سے کیا جائے تو 3 سال قید

اور اگر خاتون کی مرضی سے نہ ہو تو 10 سال قید ہوسکتی ہے


Criminal law ppc crpc

civil procedure code 

کے مکمل نوٹس آسان اردو زبان میں حاصل کریں 


رابطہ نمبر 

0300 6471170





Post a Comment

2 Comments