لوکل کمیشن کیا ہوتا ہے یہ کام کیا کرتا ہے؟

 لوکل کمیشن کیا ہے؟ 

لوکل کمیشن سول مقدمات میں انویسٹیگیشن کرنے یا جانچ پڑتال کرنے کا ذریعہ ہے

ضابطہ دیوانی کی دفعہ A75,75

 لوکل کمیشن کو ڈیل کرتی ہیں 



لوکل کمیشن بنانے کا مقصد؟ 

ہمیں معلوم ہے کہ فوجداری مقدمات یعنی کریمنل مقدمات میں انویسٹیگیشن پولیس کرتی ہے شواہد اکٹھا کرنا کیس کی جانچ پڑتال کرنا یہ سب کام پولیس کرتی ہے اور شواہد کو عدالت میں پیش کرتی ہے

جبکہ دوسری طرف ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ سول مقدمات دو پارٹیوں کے درمیان زمین پیسے یا دیگر کسی چیز کو لیکر تنازع ہوتا ہے

سول مقدمات میں پولیس کا یا دیگر کسی انویسٹیگیشن ایجنسی کا کردار نہیں ہوتا کے وہ شواہد کو عدالت پیش کرے

جو بھی شواہد پیش کرنے ہوتے ہیں وہ فریقین مقدمہ نے کرنے ہوتے ہیں

لیکن بعض صورتوں میں ایسا ہوتا ہے جس میں عدالت یا دیگر کاغذی شواہد سے باہر کے شواہد کی ضرورت ہوتی ہے

مثال کے طور پر

اک زمین پر قبضہ کس کا ہے

اک زمین پر سٹے چل رہا ہے کسی نے سٹے کی خلاف ورزی تو نہیں کی

یا دیگر شواہد جاننے کے لیے عدالت لوکل کمیشن مقرر کرتی

لوکل کمیشن مقرر کرنے کا طریقہ؟

عدالت خود سے یا کسی پارٹی کی درخواست پر لوکل کمیشن مقرر کرسکتی ہے

لوکل کمیشن میں کون ہوگا؟

لوکل کمیشن میں عموماً عدالت کسی وکیل صاحب کو مقرر کرتی ہے جو جاکر عدالتی حکم کے مطابق 

inspection

 کرتا ہے

عدالت کن صورتوں میں لوکل کمیشن ایشو کرتی ہے؟

ضابطہ دیوانی کے سیکشن 75

 کے مطابق کسی شخص کو examine 

کرنا ہو

یا

لوکل انویسٹیگیشن کرنی ہو مطلب کوئی زمین مکان یا دگر پراپرٹی کا جائزہ لینا جس سے متعلق عدالت میں کیس چل رہا ہے

یا

اکاؤنٹ کی جانچ پڑتال کرنا یعنی کھاتہ جات وغیرہ کی

یا

تقسیم کرنی ہو

 movable 

یا 

immovable 

پراپرٹی کو

تو ان صورتوں میں عدالت لوکل کمیشن مقرر کرسکتی ہے

لوکل کیمشن کی کوئی فیس ہوتی ہے؟

لوکل کمیشن کی فیس کوئی مقرر کردہ نہیں ہے یہ عدالت کی صوابدید پر ہے کہ وہ کتنی فیس مقرر کرتی ہے عموماً یہ کیس اور کام کی نوعیت دیکھ کر عدالت مقرر کرتی ہے.

اور یہ فیس وہ پارٹی ادا کرتی ہے جو لوکل کمیشن کی درخواست دیتی ہے مقرر کرنے کی

مزید اگر آپ کسی قانون کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو ہمیں کمنٹ سیکشن میں لازمی بتائیں ہم کوشش کریں گے اس پر لکھنے کی 

لا گیٹ نوٹس ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سلیبس کے مطابق تمام سبجیکٹس کے حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں

0300 6471170






Post a Comment

0 Comments