غیر شادی شدہ سرٹیفکیٹ کے حصول کا طریقہ کار کیا ہے

 Un Married bachelor certificate, Married certificate

غیر شادی شدہ ہونے کا سرٹیفکیٹ کیسے بنوایا جائے اس کا طریقہ کار کیا ہے ؟

اس سرٹیفکیٹ کی زیادہ تر  فوج یا دیگر سیکورٹی فورسز میں اپلائی کرتے ہوئے یا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نوکری کے دوران ضرورت پڑتی ہے

یہ سرٹیفکیٹ اک طرح کا Documentary evidence

 ہے کہ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ شادی شدہ نہیں ہیں.





اس کو بنوانے کا طریقہ کار کیا ہے؟

جو شخص اس کو بنوانا چاہتا ہے وہ اپنی متعلقہ یونین کونسل میں درخواست برائے حصول غیر شادی شدہ سرٹیفکیٹ دے گا.

اس درخواست پر نمبر دار کے سائن مہر متعلقہ نکاح خواں کے سائن مہر لگے گی. مزید 

اس درخواست کے ساتھ

مندرجہ ذیل ڈاکومنٹس لگائے گا

بیان حلفی 50 والے اسٹام پیپر پر جس پر اپ حلف کے ساتھ بتائیں گے کہ آپ شادی شدہ نہیں ہیں

اپنے شناختی کارڈ کی کاپی

والدین کے شناختی کارڈ کی کاپی

دو گواہان جو آپ کے ہمسائے ہوں  ان کا بیان حلفی ساتھ انکے شناختی کارڈ کی کاپی

یہ تمام ڈاکومنٹس درخواست کے ساتھ لگا کر متعلقہ یونین کونسل میں جمع کروا دیں

اگر

آپکی یونین نونسل نہیں ہے تو لوکل باڈی کا کوئی بھی ادارہ ہو اس میں آپ یہ درخواست جمع کروائیں گے.

یہ درخواست جمع کروانے کے بعد متعلقہ یونین کونسل آپکو یہ سرٹیفکیٹ جاری کر دے گی.

un married

سرٹیفکیٹ اگر بیرون ملک جمع کروانا ہے تو؟

اگر سرٹیفکیٹ بیرون ملک نوکری کے لئے جمع کروانا ہے تو آپ کو نوٹری پبلک سے تصدیق کروانی 

ہوگی. 

نوٹری پبلک کی تصدیق کے لیے کسی وکیل صاحب کو کہیں وہ آپ کو اک دن کے اندر ہے فارم تصدیق کروا دے گا 

اس کے ساتھ وزارت خارجہ کے متعلقہ آفس سے تصدیق کی ضرورت ہوگی.

Married certificate

کیسے بنوانا ہے؟

شادی شدہ افراد کے لیے میرج سرٹیفکیٹ بنوانے کا طریقہ بھی

اوپر بیان کیے گئے طریقے کے مطابق ہی ہے

اس میں بھی درخواست دیں گے متعلقہ یونین کونسل

میاں بیوی

انکے والدین کے شناختی کارڈ

بیان حلفی.

یہ تمام چیزیں متعلقہ یونین کونسل میں جمع کروا دیں گے.

وہ 

married certificate

 آپکو ایشو کر دے گا


مزید اگر آپ کسی قانون کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو ہمیں کمنٹ سیکشن میں لازمی بتائیں ہم کوشش کریں گے اس پر لکھنے کی 

لا گیٹ نوٹس ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سلیبس کے مطابق تمام سبجیکٹس کے حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں

0300 6471170






Post a Comment

0 Comments