کن صورتوں میں اک شخص اپنے کیے ہوئے معاہدے پر عمل نہ کرے تو اس پر قانونی گرفت نہ ہوگی؟

 معاہدے جس کو انگریزی زبان میں

 Contract

 کہتے ہیں اک قسم کا وعدہ ہوتا ہے جس میں فریقین معاہدہ کچھ کرنے یا نہ کرنےکا ازم کرتے ہیں

پاکستان میں معاہدے سے متعلق

 Contract Act 1872 

ڈیل کرتا ہے اس ایکٹ میں معاہدوں کو لیکر مختلف قوانین وضع کیے گئے ہیں





معاہدے کی تعریف کیا ہے؟

Contract Act 1872

میں

 Contract

 کی تعریف یوں کی ہے

A agreement enforceable by law is contract

مطلب ایسا 

agreement

 جو قانونی طور پر enforceable

 ہو contract

 کہلاتا ہے

agreement

اور 

contrac

میں کیا فرق ہے؟

Agreement

کسی بھی قسم کا معاہدہ ہوسکتا ہے جو غیر قانونی بھی ہوسکتا ہے

مثال کے طور پر دو فریقین کے درمیان سمگلنگ شدہ کار خریدنے کا معاہدہ ہوا تو اب یہ Agreement

 تو کہلائے گا لیکن 

contract 

نہیں

کیونکہ 

contract 

وہ معاہدے ہوتے ہیں جو بالکل قانونی ہوں جبکہ Agreement

 غیر قانونی بھی ہوسکتا ہے جیسا کہ اوپر مثال دی

کن صورتوں میں اک شخص دوسرے شخص سے کیا گیا معاہدے کو ختم کرسکتا ہے؟

قانونی اصول تو یہ ہے کہ جب دو شخص معاہدہ کریں تو اس کو مکمل کریں اگر کوئی شخص معاہدے کو مکمل نہیں کرتا تو متاثرہ شخص عدالت میں کیس کرسکتا ہے کہ عدالت دوسرے شخص کو حکم دے کہ وہ معاہدہ پورا کرے یا پھر ہرجانہ ادا کرے.

چند ایک صورتوں میں اک شخص کو اختیار ہوتا ہے کہ وہ معاہدے کو ختم کردے جس پر کوئی قانونی گرفت بھی نہ ہوگی اس شخص پر وہ کونسی صورتحال ہیں آئیں دیکھتے ہیں

1

اگر کسی شخص نے فراڈ کیا ہو تو اس صورت میں معاہدے کو ختم کرسکتے ہیں

مثلاً اک شخص دو نمبر کوالٹی کے کپڑے بھیج دیے جبکہ معاہدہ ہوا تو 1 نمبر چیز کا اس صورت میں متاثرہ پارٹی معاہدے کو ختم کرسکتی ہے

2

اگر دوسری پارٹی نے کسی کو زور زبردستی سے معاہدے میں شامل کیا گیا ہو تو اس صورت میں بھی پارٹی کو حق حاصل ہے کہ وہ معاہدے پر عمل نہ کرے


3

اگر پارٹی نے غلط بیانی سے کام لیا ہو جو معاہدہ ہوا تھا اس کے مطابق عمل نہیں کیا تو اس صورت میں بھی متاثرہ پارٹی معاہدہ ختم کرسکتی ہے


4

اگر کوئی کسی پر اپنی اتھارٹی کو استعمال کرتے ہوئے اس کو معاہدے میں شامل کرے اس پر دباؤ ڈال کر معاہدے میں شامل کرے

مثال کے طور پر اک وکیل اپنے کلائنٹ سے 10 لاکھ کی گاڑی 4 لاکھ میں خریدنے کا معاہدہ کرتا ہے اب کلائنٹ بھی دباؤ کی وجہ سے آکر معاہدہ کر لیتا ہے کیونکہ اس کے کیس وکیل کے پاس ہیں تو اس صورت میں کیا گیا معاہدے کو ختم کیا جاسکتا ہے

اسی طرح پیر اور مرید کے درمیان کوئی ایسا معاہدہ ہوا

والدین اور بچوں کے درمیان کوئی معاہدہ ہوا جس میں پیر یا والدین دباؤ ڈال کر معاہدہ کریں تو ایسے معاہدے کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے

کیونکہ ممکن ہے اک مرید اک کلائنٹ اک اولاد دباؤ میں آکر فیصلہ کریں اور معاہدے میں شامل ہوں. 

ایسے دباؤ کو

 Undue influence 

کہتے ہیں


5

اگر پارٹی نے وقت پر معاہدے پر عمل نہ کیا تو اس صورت میں بھی دوسری پارٹی معاہدے کو ختم کرسکتی ہے

بالفرض 

گرمیوں کے کپڑے منگوائے جو گرمی ختم ہونے کے بعد پہنچے تو اس صورت میں پارٹی معاہدے کو ختم کرسکتی ہے





قانونی مشورے

لا گیٹ نوٹس و دیگر ایل ایل بی نوٹس حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں

0300 6471170 

Post a Comment

0 Comments