نابالغ بچے کی زمین کون فروخت کرسکتا ہے کیسے فروخت کرسکتا ہے؟ کیا والدین اپنے نابالغ بنچے کے نام جائیداد کو فروخت کرسکتے ہیں قانون کیا کہتا ہے؟

 سب سے پہلے یہ جان لیں کہ اک نابالغ شخص قانون کی نظر میں کسی قسم کا معاہدہ نہیں کرسکتا کسی دوسرے شخص وہ اس معاہدہ کرنے کے لیے 

competent 

نہ ہوگا

اگر کوئی شخص کسی نابالغ سے معاہدہ کرتا ہے تو قانون کی نظر میں ایسے معاہدے کی کوئی اہمیت نہیں وہ 

Void agreement 

کہلاتا ہے





اب سوال اٹھتا ہے کہ قانون کی نظر میں minor یا نابالغ کون ہوگا؟

تو قانون کی رو سے بالغ یا major person

 وہ ہوگا جسکی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہو

18 

سال سے اک دن بھی عمر کم ہے تو وہ شخص 

minor

 یا نابالغ کہلائے گا

اک نابالغ کی زمین یا دیگر کوئی پراپرٹی فروخت کرنی ہے تو کیا قانونی طریقہ ہوگا؟

جیسا کہ ہم نے پہلے بتایا کہ اک 18 سال سے کم عمر شخص معاہدہ نہیں کرسکتا تو اس قانون کی رو سے اک نابالغ کیسے اپنے زمین آگے فروخت کرسکتا ہے

تو اس صورت میں اگر والدہ یا والد یا کوئی اور شخص جس کے پاس وہ نابالغ بچہ موجود ہے وہ عدالت میں بچے کا قانونی ولی مطلب

 legal guardian 

بننے کے لیے درخواست دے گا کہ مجھے اس بچے کا قانونی ولی بنایا جائے

اب دو طرح کے 

guardian 

ہوتے ہیں

اک

Guardian of person

مطلب کسی نابالغ کی ذات کا گارڈین بننا کہ مجھے اس بچے کا قانونی ولی بنایا جائے

مثال کے طور پر

اک بچہ جس کے والدین فوت ہوگئے بچہ ماموں کے پاس ہے تو اب ماموں بچے کا قانونی ولی اس صورت میں بنے گا جب عدالت اس کو 

legal guardian 

بنائے یعنی ولی بنائے

اگر والد فوت ہوگیا ہے یا میاں بیوی میں طلاق ہوگئ تو اس صورت میں بھی والدہ، والد یا  جس کے پاس بچے ہو‍ں وہ گارڈین سرٹیفکیٹ لے گا عدالت سے

Guardian of Property

اس میں والد، والدہ یا کوئی اور شخص عدالت میں درخواست دیتا ہے کہ نابالغ کی پراپرٹی موجود ہے مجھے اس پراپرٹی کا قانونی ولی بنایا جائے تو عدالت شواہد کی روشنی میں اس شخص کو اس پراپرٹی کا ولی بنا دے گی مطلب

 Legal guardian of Property

مثال کے طور پر

اک نابالغ کی زرعی زمین ہے

اب وہ نابالغ اس زمین کی دیکھ بھال نہیں کرسکتا تو اس صورت میں عدالت اس شخص کو اس زمین کا ولی بنا دے گی تاکہ وہ زمین کی دیکھ بھال کرسکے


یاد رہے کوئی شخص بیک وقت میں 

Guardian of person 

اور 

Guardian of Property دونوں ہوسکتا ہے

یا

کوئی اک شخص 

Guardian of Person

ہو

اور

دوسرا کوئی شخص Guardian of Property ہوسکتا ہے

نابالغان کی زمین کیسے فروخت کی جاسکتی ہے.؟

جیسا کہ ہم نے اوپر پڑھا  گاڑدین یعنی ولی دو اقسام ہوتی ہیں

تو یہاں اک بات یاد رکھیں 

 Guardian of person جو شخص بنا ہے یعنی نابالغ کی ذات کا ولی بنا ہے تو وہ guardian 

نابالغ کی زمین فروخت نہیں کرسکتا وہ صرف اس بچے کی پرورش دیکھ بھال کرسکتا ہے

تو زمین کی فروخت 

وہ شخص جس کو عدالت نے Guardian of Property بنایا ہے وہ شخص نابالغ کی زمین فروخت کرسکتا ہے

لیکن اس کو زمین فروخت کرنے سے پہلے عدالت سے کی اجازت لینا لازمی ہے

عدالت پوچھے گی کہ یہ زمین کیوں فروخت کرنا چاہتے ہو

اس گارڈین نے عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا کہ زمین کی فروخت اس نابالغ کی فلاح و بہبود کے لئے بہت ضروری ہے

عدالت مطمئن ہونے کے  اس guardian 

کو اجازت دے دے گی کہ وہ نابالغ کی زمین فروخت کرسکتا ہے

فروخت کرنے کے بعد بھی عدالت پوچھ سکتی ہے کہ حاصلِ ہونے والی رقم کہاں ہے

کیسے اس نے اس رقم سے نابالغ کی فلاح و بہبود کی.

تو

معزز شہریوں

یہ تھا قانونی طریقہ کار جس کو اپنا کر ہی سے اک شخص چاہے وہ والد ہو والدہ ہو ماموں ہو چچا ہو یا کوئی بھی شخص ہو،

نابالغ کی زمین فروخت کرسکتا ہے

سب سے پہلے وہ

 Guardian of Property بنے گا جو کے عدالت اس کو بنائے گی

پھر

اس 

guardian

 بننے کے بعد وہ شخص عدالت سے اجازت لے گا زمین فروخت کی

یہ طریقہ اک نابالغ کی والد  والدہ یا کوئی بھی شخص جو زمین یا دیگر پراپرٹی جیسا کہ کار، وغیرہ فروخت کرنا چاہتا ہے وہ اپنائے گا




Post a Comment

0 Comments