پولیس کسٹڈی(پولیس ریمانڈ) اور جوڈیشل کسٹڈی میں کیا فرق ہے؟
پولیس کسڈی اور جوڈیشل کسڈی میں کیا فرق ہے؟
ملزم کو دو قسم کی کسٹڈی میں رکھا جاتا ہے ایک کو پولیس کسٹڈی کہتے ہیں جبکہ دوسری قسم کی کسٹڈی کو جوڈیشل کسٹڈی کہا جاتا ہے
جب کسی ملزم کو پولیس گرفتار کرتی ہے تو اپنے پاس زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے کے تک رکھ سکتی ہے اور 24 گھنٹے کے اندر اندر علاقہ مجسٹریٹ کے رو برو پیش کرتی ہے اگر ملزم سے مزید تفتیش ہونی ہو تو مزید پولیس کسٹڈی (جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتی ہے جس کو عرف عام میں پولیس ریمانڈ کہا جاتا ہے
24
گھنٹے کے اندر جب پولیس ملزم کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرتی ہے تو مجسٹریٹ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ ملزم کو پولیس کسٹڈی میں بھیجے یا جوڈیشل کسٹڈی میں بھیجے، پولیس کسٹڈی دفعہ 167 ض ف کے تحت زیادہ سے زیادہ 14 دن کی ہوتی ہے مطلب پولیس ریمانڈ 14 دن سے زیادہ نہیں دیا جاتا اور 14 دن گزرنے کے بعد ملزم کو جوڈیشل
کسٹڈی یعنی جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا جاتا ہے مطلب کہ اس کو ڈسٹرکٹ جیل یا سب جیل میں بھیج دیا جاتا ہے
ضابطہ فوجداری کی دفعہ 344 کے تحت جوڈیشل ریمانڈ میں ملزم عدالت کی حفاظتی تحویل میں جیل میں رکھا جاتا ہے تاہم جوڈیشل ریمانڈ کا کوئی دورانیہ مقرر نہ ہے اور نہ ہی جوڈیشل ریمانڈ میں کسی قسم کی تفتیش کی جاتی ہے
۔جب ایک بار ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ ہوجاۓ تو پولیس اسکا جسمانی ریمانڈ حاصل نہیں کر سکتی۔
2016 YLR 2212
Post a Comment
0 Comments