The Prevention of Electronic crime Act 2016: سائبر کرائم اور انکی سزائیں

 سائبر کرائم میں کون کون سے جرائم شامل ہیں اور انکی  سزائیں کیا ہیں اس سے متعلق معلومات وکلاء کے ساتھ ساتھ عام عوام کو بھی ہونا ضروری ہے 



سائبر کرائم اور انکی سزائیں مندرجہ ذیل ہیں 

1

 کسی بھی شخص کے موبائل فون، لیپ ٹاپ وغیرہ تک بلا اجازت رسائی کی صورت میں 3 ماہ قید یا 50 ہزار جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں 

مثلاً کسی کا موبائل، لیپ ٹاپ بلا اجازت استعمال کیا یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو استعمال کرنا

2

 کسی بھی شخص کے ڈیٹا کو بلا اجازت کاپی کرنے پر 6 ماہ قید یا 1 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں

مثلاً کسی کی کوئی ذاتی فائل تصاویر ویڈیو کو کاپی کر لینا

3

 کسی بھی شخص کے فون، لیپ ٹاپ کے ڈیٹا کو نقصان پہنچانے کی صورت میں 2 سال قید یا 5 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں قید اور  جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے

4

 اہم ڈیٹا (جیسے ملکی سالمیت کے لیے ضروری

معلومات کا ڈیٹا) تک بلا اجازت رسائی کرنے کی صورت میں 3 سال قید یا 10 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں

5

کسی کے اہم ڈیٹا کو بلا اجازت کاپی کرنے پر 5 سال قید یا

50

لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

6

کسی کے اہم ڈیٹا کو نقصان پہنچانے پر 7 سال قید، 1 کروڑ

روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں

مثال کے طور پر 

اک شخص نے سال لگا کر کوئی ریسرچ پیپر تیار کیا یا کوئی ڈیٹا جمع کیا کوئی اس ڈیٹا کو نقصان پہنچاتا ہے تو اس کو یہ سزا ملے گی. کیونکہ اس نے اس شخص کی برسوں کی محنت کو ایک منٹ میں ختم کردیا یا نقصان پہنچایا 

7

جرم اور نفرت انگیز تقاریر کی تائید و تشہیر پر 5 سال قید یا 1 کروڑ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

مثلاً 

فرقہ واریت پھیلانا، یا کسی غیر قانونی کام کی تشہیر کرنا

8

 سائبر دہشت گردی 

کوئی بھی شخص جو اہم ڈیٹا کو. نقصان پہنچاۓ یا پہنچانے کی دھمکی دے یا نفرت انگیز تقاریر پھیلاۓ، مثلاً کسی کو غدار کہنا یا فرقہ واریت پھیلانے پر اسے 14 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں

9

 الیکٹرونک جعل سازی مثلاً کسی کو جعلی ڈاکومنٹ بھیج دیا یا کوئی جعلی میسج کر دیا اس پر 3 سال قید یا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں

10

الیکٹرونک فراڈ پر 2 سال قید یا 1 کروڑ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں

11 

کسی بھی جرم میں استعمال ہونے والی ڈیوائس بنانے، حاصل کرنے یا فراہم کرنے پر 6 ماہ قید یا 50 ہزار جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں

12

 کسی بھی شخص کی شناخت کو بلا اجازت استعمال کرنے پر 3 سال قید یا 50لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

مثال کے طور پر

کسی کا نام اور تصویر استعمال کر کے فیس بک اکاؤنٹ بنا لینا یہ جرم ہے

13

سم کارڈ کے بلا اجازت اجراء پر 3 سال قید یا 5 لاکھ جرمانہ یا

دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں

14

 کمیونی کیشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر

3

 سال قید یا 10 لاکھ جرماہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

15

 بلا اجازت نقب زنی ( جیسے کمیونیکیشن ڈیوائسز کو ییک کر لینا مثلاً موبائل کو ای میل کو کمپیوٹر کو ہیک کر لینا وغیرہ شامل ہے)

اس صورت میں 2 سال قید یا 5 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں

16

 کسی کی شہرت کے خلاف جرائم : کسی کے خلاف غلط معلومات پھیلانے پر

سال قید یا 10 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

17

کسی کی عریاں تصویر / ویڈیو آویزاں کرنے یا دکھانے پر 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

18

 وائرس زدہ کوڈ لکھنے یا پھیلانے پر 2سال قید یا 10لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں.

اس وائرس زدہ کوڈ سے کسی کا موبائل کمپیوٹر کو ہیک کیا جاسکتا ہے یا اس کو خراب کیا جاسکتا ہے یا موبائل یا کمپیوٹر میں موجود ڈیٹا کو نقصان پہنچایا جاسکتا ہے 

19

 آن لائن ہراساں کرنے، بازاری یا ناشائستہ گفتگو کرنے پر 1 سال قید یا یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا رونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

20 

سپامنگ پر پہلی دفعہ 50 ہزار روپے جرمانہ اور اس کے خلاف ورزی پر 3 ماہ قید یا 10 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو ہو سکتی ہیں۔ اب یہاں 

spamming

 کو سمجھ لیں اس سے مراد کوئی شخص جعلی ای میل کرتا ہے یا میسج کرتا ہے کوئی ایڈ لگاتا ہے کسی پروڈکٹ کو بیچنے سے متعلق یا کسی کاروبار سے متعلق جب کہ وہ جعلی ہو اس کا مقصد لوگوں سے فراڈ کرنا ہو تو اس کی ایسی پوسٹ یا میسج پر اس کو سزا ہوسکتی ہے اب چاہے اس نے ابھی کسی کے ساتھ فراڈ نہ بھی کیا ہو

مثال کے طور پر 

فیس بک اک شخص پوسٹ لگاتا ہے یا میسج کرتا ہے کسی کو کہ اس کے پاس Genuine stone ہیں جبکہ درحقیقت اس کے پاس کوئی اصلی پتھر نگینے نہیں ہیں اب اس شخص کا یہ میسج یا اس کی فیس بک پر یہ پوسٹ spamming کہلائے گی اور اس کو ایسی پوسٹ پر سزا ہوسکتی ہے 

21

 سپوننگ پر 3 سال قید یا 5 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔ تک پر سال قید یا کلاکھ روپے جمانہ یا دنوں سزائیں ہوتا.

اب یہاں spoofing کو بھی سمجھ لیں اس سے مراد جب کوئی شخص آن لائن آپ سے رابطہ کرتا ہے کوئی بزنس مین بن کر یا کسی بڑی کمپنی کا نمائندہ بن کر یا اپنی کوئی بھی جعلی پہچان اپنا کر رابطہ کرتا ہے جبکہ درحقیقت وہ نمائندہ یا بزنس مین نہیں ہے اس کا مقصد آپ سے فراڈ کرنا ہو یا کوئی ذاتی  انفارمیشن لینا ہو تو اس کو spoofing کہتے ہیں.

مثال کے طور پر

اک شخص بینک کا نمائندہ بن کر کال کرتا ہے اور وہ بینک اکاؤنٹ سے متعلق خفیہ معلومات لینا چاہتا ہے اس کو spoofing کہیں گے اور ایسے شخص کو اوپر بیان کردہ سزائیں ہو سکتی ہیں


Post a Comment

0 Comments