اگر کوئی گری ہوئی چیز یا رقم آپکو ملی ہے تو اس مال کا یا رقم کیا کیا جائے؟کیا آپ اسکے مالک ہیں؟ اس سے متعلق پاکستانی قانون کیا کہتا ہے؟
کسی کی بڑی یا گری ہوئی چیز اٹھانے کے بارے میں کیا قانون ہے؟
اگر آپکو راستے میں پڑی ہوئی کوئی رقم یا کوئی چیز ملتی ہے تو قانونی طور پر آپکی ذمہ داری ہے کہ اس رقم کو یا اس مال کو اپنے
پاس رکھنے کی بجائے اصل مالک تک پہنچائیں
اس دوران اگر وہ شخص اصل مالک کو تلاش کرتا ہے اور اس مالک کو تلاش کرنے کے دوران جو بھی خرچہ آئے وہ یہ خرچہ اس مالک سے وصول کرسکتا ہے
اگر مالک خرچہ دینے سے انکار کرے تو وہ شخص جس کو وہ مال ملا ہو وہ اس مال کو یا رقم کو اپنے پاس روک سکتا ہے جب تک وہ خرچہ نہ دے دے
اگر رقم یا اس مال کا مالک نہ ملے تو کیا کیا جائے؟
اگر آپ خود مالک کو نہیں ڈھونڈ سکتے یا آپ نے مالک کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ مالک نہیں ملا تو پولیس آرڈر 2002 کی شق نمبر 134 کے مطابق قیمتی اشیاء پولیس کے حوالے کر سکتے ہیں
آرٹیکل 135 کے تحت ضلعی پولیس کا سربراہ 15 دن کے اندر اس مال کی بابت اطلاع عام جاری کرے گا کہ جس کی چیز ہے وہ ڈی ایس پی کے روبرو پیش ہو ۔
اور نشانی یا کوئی ثبوت دے کر وہ چیز حاصل کرلے
اگر اس رقم یا مال کے دعویدار زائد ہوں تو کیا کیا جائے؟
اگر سامان کے دعوی دار ایک سے زائد ہو تو پولیس آفیسر آرٹیکل 136 (1) تحت معاملہ عدالت میں پیش کرے گی
Post a Comment
0 Comments