FATFA فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کیا ہے؟ گرے لسٹ بلیک لسٹ کیا ہے؟ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کا کیا فائدہ ہوگا؟
ادرے کیا کام ہے؟ FATF ایف اے ٹی ایف
اس مراد فناشل ایکشن ٹاسک فورس ہے یہ اک عالمی ادارہ ہے جس کے مختلف ممالک رکن ہیں. اس ادارے کو امریکا، برطانیہ کینیڈا، فرانس، اٹلی جرمنی اور جاپان نے تشکیل دیا ہے ۔ تاکہ ان ممالک پر پابندیاں عائد کی جائیں جو دہشت گردوں اور منی لانڈرنگ کے خلاف عالمی امن میں ان کا ساتھ نہیں دیتے یا دہشتگردوں کی کسی قسم کی مالی معاونت کرتے ہیں.
اس سلسلے میں یہ ادرہ دنیا میں موجود مختلف ممالک کے فناشل معاملات پر بینکنگ کے معاملات منی لانڈرنگ کے معاملات پر نظر رکھے کہیں کسی ملک میں ان کے ذریعے سے دہشتگرد تنظیموں کو یا دہشتگرد لوگوں کو مدد تو فراہم نہیں کی جارہی
وائٹ لسٹ، گرے لسٹ، بلیک لسٹ کیا ہوتی ہے اور اس سے معیشت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
وائٹ لسٹ سے مراد ان ممالک کی لسٹ جو بالکل کلئیر ہوں. جن کے دہشتگردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے کسی قسم کے کوئی تعلق نہ ہوں.
گرے لسٹ
یہ لسٹ ان ممالک پر مشتمل ہوتی ہے جن کے مالی معاملات مشکوک ہوں. ان ممالک سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے قوانین سخت نہ ہوں.
یا ان ممالک کا دہشتگردوں سے تعلق کا شبہ ہو تو اس صورت میں یہ ادارہ ان ممالک کو گرے لسٹ میں ڈال دیتا ہے اور ان کو اک کرنے والے کام کی لسٹ پکڑا دیتا ہے کہ تم نے یہ کام یا قانون سازی یا منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے یہ اقدامات کرنے ہیں اتنے عرصے میں.
اگر یہ ممالک کام نہ کریں تو یہ ادارہ ان کو بلیک لسٹ میں ڈال دے گا
اور اگر یہ ممالک جو انکو ٹاسک ملا ہے اس کو مکمل کر لے تو انکو گرے لسٹ سے وائیٹ لسٹ میں شامل کر لیا جاتا ہے.
بلیک لسٹ
بلیک لسٹ میں وہ ممالک ہیں جن پر ڈائریکٹ دہشت گردوں کی مدد کرنے ان کو پناہ دینے مالی معاونت کرنے کا الزام ہو تو ان کا بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے.
بلیک لسٹ یا گرے لسٹ کے کیا اثرات ہوتے ہیں ممالک پر؟
بلیک لسٹ والے ممالک سے تو یورپی ممالک اور دیگر ممالک اپنی تجارت لین دین کو مکمل ختم کردیتے ہیں. ان سے نہ چیزیں لی جاتی ہیں نہ دی جاتیں ہیں نہ انکی مالی مدد کی جاتی ہے
اسی طرح گرے لسٹ میں شامل ممالک پر بھی پاپندیاں عائد ہوتی ہیں ان پر یورپی ممالک یا دیگر ممالک زیادہ تجارت نہیں کرتے ان ممالک سے رقوم کی ترسیل آسانی سے نہیں ہوتی. بینک میں مختلف پاپندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے.
پاکستان کو گرے لسٹ میں کیوں اور کب ڈالا گیا؟
پاکستان چونکہ دہشت گردی اور منی لانڈرنگ میں بدنام رہا ہے اور سلسلے میں ہمارے صاحب اقتدار و اسٹیبلشمنٹ نے بھی کان نہ دھرے بلکہ الٹا کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے بیٹھ گئے آخر کار پاکستان کو
2018
میں ن لیگ دور حکومت میں گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا
گرے لسٹ کے بعد بلیک لسٹ کی باری آتی ہے جو ملک بلیک لسٹ میں آجائیں یہ ادارہ باقی ملکوں کے ساتھ مل کر نا صرف امداد روک کر اقتصادی پابندیاں بھی عائد کر دیتا ہے ۔ جس سے پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ۔
عمران خان حکومت نے اس گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے کیا اقدامات کیے؟
اکتوبر 2021 کے اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان نے
34
میں سے 30 نکات پر عمل کر چکا ہے ، اگلے اجلاس تک اگر مزید چار نکات پر عمل در آمد ہوگیا تو گرے لسٹ سے نام نکال دیا جائے گا ۔
ان اقدامات میں منی لانڈرنگ کے خلاف قانون سازی کی گئی
نیب قوانین کو سخت کیا گیا
بینک میں لین دین کے معاملات میں اصلاحات کی گئیں.
دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کیا گیا
کچھ دن پہلے ہونے والے اجلاس میں کیا ہوا؟
جرمنی کے شہر برلن میں پانچ روزہ اجلاس کا 17 جون آخری دن تھا ۔ اور ان ملکوں کے نام کا اعلان کیا جانا تھا جو گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔ نئی پالیسی کے مطابق پاکستان کا اسکور 26/27تھا۔
فٹیٹ نے اعلان کیا ہے پاکستان 90 فیصد گرے لسٹ
سے نکلنے میں کامیاب ہوچکا ہے ۔ دہشت گردی کی روک
تھام پر کلین چٹ مل گئی ، منی لانڈرنگ پر نہیں ۔
اب اس ایف اے ٹی ایف کا اک وفد آنے والے دنوں میں پاکستان کا دورہ کرے گا جہاں وہ خود زمینی حقائق کو دیکھیں گے اس کے بعد اپنی فائنل رپورٹ میں امید ہے کہ وہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیں گے
Post a Comment
0 Comments