مین مکان کی رجسٹری کیسے کروائی جائے؟ رجسٹری اور انتقال میں کیا فرق ہے؟

 رجسٹری لفظ رجسٹرڈ سے نکلنا ہے مطلب کوئی چیز رجسٹرڈ کروانا.

مثال کے طور پر 

ہم موٹر سائیکل لیتے ہیں یا کار تو متعلقہ ایکسائز کے محکمے سے گاڑی کی رجسٹریشن کرواتے ہیں جہاں گاڑی کی نمبر پلیٹ انجن نمبر، رنگ، ماڈل، کمپنی کا نام اگر پرانی گاڑی ہے تو پرانے مالک کا نام غرض کےہر چیز تفصیل سے درج ہوتی ہے.

ایکسائز کی خاص قیمت ادا کرنے کے بعد گاڑی  ہمارے نام ہو جاتی ہے.

بالکل اسی طرح زمین اور مکان کی رجسٹری کروانے کا معاملہ ہے.

زمین کی رجسٹری میں بھی  ہر چیز لکھی جاتی ہے جو زمین یا مکان سے متعلق ہو.


 رجسٹریشن ایکٹ 1908 کی دفعہ 17 کے مطابق غیر منقولہ جائیداد کی منتقلی کے لئے رجسٹریشن لازمی ہے





َزمین مکان کی رجسٹری کا طریقہ؟


پہلا مرحلہ 


سب سے پہلے جس شخص سے آپ مکان یا زمین خرید رہے ہیں وہ فرد بیع نکلوائے گا اس زمین کی.

زمین کی رجسٹری کے لیے فرد بیع کا ہونا لازمی ہے. 

فرد بیع سے پتہ چلے گا کے زمین بیچنے والا شخص ہی اصل زمین کا مالک ہے اور زمین پر کسی قسم کا سٹے یا مقدمہ نہیں ہے.

یاد رہے

اک وقت میں اک ہی فرد بیع نکل سکتی ہے.

فرد بیع نکلوانے کے بعد اگر بیچنے والی زمین کی رجسٹری نہ کروائی جائے تو وہ فرد بیع 14 دن بعد منسوخ ہو جاتی ہے.


اس کے بعد زمین کی مالیت کے حساب سے 

E Stamp paper

نکلوائیں.

فائلر 5 فیصد ٹیکس زمین کی مالیت کے حساب سے ادا کر کے 

E stamp paper

 نکلوائے گا


نان فائلر 6 فیصد کے حساب سے ٹیکس ادا کرے گا



زرعی زمین پر 4 فیصد ٹیکس ادا کیا جائے گا


E stamp paper

پر کیا کیا تحریر ہوگا؟ 


 E stamp paper

  پر بیچنے والے خریدنے والے کا نام تحریر ہوگا.


اس اسٹام پیپر پر زمین کا ڈی سی ریٹ لکھا ہوگا


کتنے روپے کی زمین فروخت کی جارہی ہے وہ قیمت لکھی ہوگی.


اس کے علاوہ اسی

 E stamp paper

 پر مکمل تحریر ہوگی کون شخص کس کو زمین بیچ رہا ہے

کتنے روپے میں بیچ رہا ہے.


گواہان کے نام پتہ ہوگا


سب

سے اہم اس 

E stamp paper

 یا اسٹام پیپر پر

نقشہ بنایا جاتا ہے فروخت ہونے والے پلاٹ یا مکان کا

جس کے چاروں طرف نشاندہی کی جاتی ہے کہ کیا چیز ہے

آس پاس کے مکان یا زمین کس کی ملکیت ہے.

اس سب کا مقصد زمین کو محفوظ بنانا ہے کہ کل کو کوئی اور شخص اس زمین پر قبضہ نہ کرلے.

رجسٹری سے پتہ چل جائے کون کس زمین کا مالک ہے.


دوسرا مرحلہ

اسٹام پیپر زمین کی مالیت کے حساب سے نکلوانے

اور  تحریر کروانے کے

بعد

مندرجہ ذیل ڈاکومنٹس لگا کر مطلقہ ضلع کے رجسٹرار کے پاس جائیں 


فرد بیع


 بیچنے خریدنے والوں کے شناختی کارڈ کاپی 


 ایف بی آر، ٹی ایم اے ٹیکس اور دیگر ٹیکس کی پیمنٹ رسید


یہ فائل تیار کرنے کے بعد متعلقہ ضلع کے رجسٹرار کے پاس جائیں

وہاں رجسٹرار کے سامنے بیچنے والا آپکے حق میں بیان دے گا

اور

گواہان کی فوٹو بننے سائن ہونے کے بعد آپکی رجسٹری ہو جائے گی.

رجسٹری آپکے ایڈریس پر چند دنوں کے اندر بھیج دی جائے گی.


انتقال اور رجسٹری میں کیا فرق ہے؟


رجسٹری اور انتقال زمین میں کوئی فرق نہیں.

رجسٹری بھی ملکیت کا ثبوت ہے

جبکہ

انتقال زمین بھی ملکیت کا ثبوت ہے.

رجسٹری کے بعد اگلا مرحلہ انتقال کا ہوتا ہے.

رجسٹری حاصل کرنے کے بعد مالک زمین متعلقہ پٹواری کے پاس جائے گا جو رجسٹری کی مصدقہ کاپی دیکھنے کے بعد آپکے نام زمین انتقال کر دے گا.

اس انتقال کی فیس 300 روپے ہے اس سے زیادہ پیسے پٹواری کو نہ دیں.

سپریم کورٹ نے اپنے اک فیصلے میں قانون وضع کر دیا ہے کہ

شہری علاقوں میں زمین کی منتقلی

رجسٹری کے ذریعے ہی ہوگی نہ کے انتقال کے ذریعے.

PLD 2019 Sc 297


اپنی قیمتی آراء سے ہمیں ضرور آگاہ کیجئے گا اور جس قانون کے متعلق آپ جاننا چاہیں تو آپ ہمیں کمنٹ سیکشن میں بتاسکتے ہیں.ہم کوشش کریں گے اس پر لکھنے کی

مزید روز مرہ زندگی سے وابستہ قانون جاننے کے لیے وزٹ کریں 

www.whatsaysthelaw.blogspot.com






Post a Comment

16 Comments

  1. اسلام علیکم سر آپ نے بہت قیمتی انفارمیشن شئیر کی الله تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے آمین ثم آمین، سر میرا ایک سوال ہے کہ میرے دادا مروسی زمین کاشت کرتے رہے پھر والد صاحب اور اب میں کررہا ہو کیا وہ زمین میرے نام رجسٹر یا انتقال ہوسکتی ہے اگر ہوسکتی ہے تو اس کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ اور کیا وہ زمین صرف مجھے ملے گی یا پھر اس کے حصے ہونگے پہلے دادا کے وارثوں میں اور پھر جو والد صاحب کے حصہ میں آئی پھر اس کے وارثین میں؟؟

    آپ جب اس کا جواب تحریر کریں تو مجھے میل کریجیے گا جزاک الله خیراً کثیرا
    mohammadhammadsultan@gmail.com

    ReplyDelete
  2. وہ زمین تقسیم ہوگی تمام وارثان میں مزید آپ میرے واٹس ایپ نمبر
    0300 6471170
    پر رابطہ کرسکتے ہیں

    ReplyDelete
  3. اسلام اعلیکم ورحمةاللہ
    سر جی میرے والد صاحب نے اپنا آباد مکان مجھے دی تھی ۔ اور ہم نے گواہوں کی موجودگی میں عدالتی اسٹامپ پیپر پر یہ اقرارنامہ تحریر کیا ھے لیکن مکان میرے نام رجسٹرڈ کرنے سے پہلے میرے والد صاحب کی وفات ہوئ۔ اب یہ مکان میرے نام رجسٹرڈ کرنے کا کیا طریقہ کار ھوگی؟؟
    اور کیا اسمیں باقی ورثہ تو حقدار نہیں؟؟؟

    ReplyDelete
  4. اگر دیگر وارثان یعنی آپکے بہن بھائیوں کو اعتراض نہیں ہے تو پھر تو ٹرانسفر ہو جائے گی جائیداد اگر انہوں نے اعتراض کیا تو تو عدالت میں کیس ہوگا. کیونکہ قانون کی نظر میں مکان آپکے نام نہیں ہوا اس لیے اس میں تمام بہن بھائیوں کا حصہ ہوگا

    ReplyDelete
  5. اسلام علیکم بھائی جان میرے ابو فو ت ھو گئے ہیں 3 بھائی کے نام زمین ھے میرا نام ھی نہیں ہے

    ReplyDelete
    Replies
    1. آپکا نام کیوں شامل نہیں ہے؟ اگر آپکے دیگر بہن بھائیوں نے فراڈ کر کے آپکو وراثت سے محروم رکھا ہے تو آپ عدالت میں دعویٰ استقرار حق کریں آپکو آپ کا حصہ ملے گا

      Delete
  6. سر اگر رجسٹری میرے نام پر ہو تو میرے بغیر کویی انتقال کرسکتے ہیں

    ReplyDelete
    Replies
    1. رجسٹری زمین کی ملکیت کا ثبوت ہے اگر زمین کی رجسٹری آپ کے نام ہے تو کوئی دوسرا شخص اس زمین کا انتقال نہیں دے سکتا

      Delete
  7. سر ہمارا گھر میرے دادا کے نام ہے میرے والد اس کو اپنے نام کروانا چاہتے ہیں کیونکہ دادا انتقال کر چکے ہیں ۔۔۔تو کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کتنے پیسے لگ جائے گے ٹوٹل۔۔۔؟؟؟۔۔

    ReplyDelete
  8. برائے کرم مجھے جلدی جواب بھیج دیں ۔۔

    ReplyDelete
  9. ایڈمن صاحب آپ کے پوسٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے لیکن میرا عرض ہے کہ زمین کا ٹیکس قیمت کے بنا پہ ھوتے ہیں یا لوکیشن کے بینا پہ

    ReplyDelete
    Replies
    1. زمین کی لوکیشن کے ذریعے سرکاری ریٹ فکس ہوتا ہے جسے ڈی سی ریٹ بھی کہا جاتا. اک زمین جو مین روڑ یا کمرشل علاقے میں ہو اس کا سرکاری ریٹ زیادہ ہوگا اور جو رہائشی علاقہ ہوگا اس کا ریٹ کم ہوگا

      Delete
  10. جناب ۔ایک ہندو قیام پاکستان کے وقت ہجرت کرکے بھارت چلا گیا ہے۔جب کہ اسکی بیوی مسلمان ہوکر پاکستان میں رہ گٸی ہے جسکے دو چھوٹے بیٹے بھی رہ چکے۔اب مسٸلہ یہ ہے کہ اس ہندو کی جاٸیداد مکان کا وارث کون بنے گا۔

    ReplyDelete
  11. اسلام علیکم
    محترم جناب
    مجھے لاھور میں پی ٹی ون رجسٹری کے حوالے سے معلومات درکار ہیں
    کیا پی ٹی ون رجسٹری تا حال بین ہے؟

    ReplyDelete