رجسٹری لفظ رجسٹرڈ سے نکلنا ہے مطلب کوئی چیز رجسٹرڈ کروانا.

مثال کے طور پر 

ہم موٹر سائیکل لیتے ہیں یا کار تو متعلقہ ایکسائز کے محکمے سے گاڑی کی رجسٹریشن کرواتے ہیں جہاں گاڑی کی نمبر پلیٹ انجن نمبر، رنگ، ماڈل، کمپنی کا نام اگر پرانی گاڑی ہے تو پرانے مالک کا نام غرض کےہر چیز تفصیل سے درج ہوتی ہے.

ایکسائز کی خاص قیمت ادا کرنے کے بعد گاڑی  ہمارے نام ہو جاتی ہے.

بالکل اسی طرح زمین اور مکان کی رجسٹری کروانے کا معاملہ ہے.

زمین کی رجسٹری میں بھی  ہر چیز لکھی جاتی ہے جو زمین یا مکان سے متعلق ہو.


 رجسٹریشن ایکٹ 1908 کی دفعہ 17 کے مطابق غیر منقولہ جائیداد کی منتقلی کے لئے رجسٹریشن لازمی ہے





َزمین مکان کی رجسٹری کا طریقہ؟


پہلا مرحلہ 


سب سے پہلے جس شخص سے آپ مکان یا زمین خرید رہے ہیں وہ فرد بیع نکلوائے گا اس زمین کی.

زمین کی رجسٹری کے لیے فرد بیع کا ہونا لازمی ہے. 

فرد بیع سے پتہ چلے گا کے زمین بیچنے والا شخص ہی اصل زمین کا مالک ہے اور زمین پر کسی قسم کا سٹے یا مقدمہ نہیں ہے.

یاد رہے

اک وقت میں اک ہی فرد بیع نکل سکتی ہے.

فرد بیع نکلوانے کے بعد اگر بیچنے والی زمین کی رجسٹری نہ کروائی جائے تو وہ فرد بیع 14 دن بعد منسوخ ہو جاتی ہے.


اس کے بعد زمین کی مالیت کے حساب سے 

E Stamp paper

نکلوائیں.

فائلر 5 فیصد ٹیکس زمین کی مالیت کے حساب سے ادا کر کے 

E stamp paper

 نکلوائے گا


نان فائلر 6 فیصد کے حساب سے ٹیکس ادا کرے گا



زرعی زمین پر 4 فیصد ٹیکس ادا کیا جائے گا


E stamp paper

پر کیا کیا تحریر ہوگا؟ 


 E stamp paper

  پر بیچنے والے خریدنے والے کا نام تحریر ہوگا.


اس اسٹام پیپر پر زمین کا ڈی سی ریٹ لکھا ہوگا


کتنے روپے کی زمین فروخت کی جارہی ہے وہ قیمت لکھی ہوگی.


اس کے علاوہ اسی

 E stamp paper

 پر مکمل تحریر ہوگی کون شخص کس کو زمین بیچ رہا ہے

کتنے روپے میں بیچ رہا ہے.


گواہان کے نام پتہ ہوگا


سب

سے اہم اس 

E stamp paper

 یا اسٹام پیپر پر

نقشہ بنایا جاتا ہے فروخت ہونے والے پلاٹ یا مکان کا

جس کے چاروں طرف نشاندہی کی جاتی ہے کہ کیا چیز ہے

آس پاس کے مکان یا زمین کس کی ملکیت ہے.

اس سب کا مقصد زمین کو محفوظ بنانا ہے کہ کل کو کوئی اور شخص اس زمین پر قبضہ نہ کرلے.

رجسٹری سے پتہ چل جائے کون کس زمین کا مالک ہے.


دوسرا مرحلہ

اسٹام پیپر زمین کی مالیت کے حساب سے نکلوانے

اور  تحریر کروانے کے

بعد

مندرجہ ذیل ڈاکومنٹس لگا کر مطلقہ ضلع کے رجسٹرار کے پاس جائیں 


فرد بیع


 بیچنے خریدنے والوں کے شناختی کارڈ کاپی 


 ایف بی آر، ٹی ایم اے ٹیکس اور دیگر ٹیکس کی پیمنٹ رسید


یہ فائل تیار کرنے کے بعد متعلقہ ضلع کے رجسٹرار کے پاس جائیں

وہاں رجسٹرار کے سامنے بیچنے والا آپکے حق میں بیان دے گا

اور

گواہان کی فوٹو بننے سائن ہونے کے بعد آپکی رجسٹری ہو جائے گی.

رجسٹری آپکے ایڈریس پر چند دنوں کے اندر بھیج دی جائے گی.


انتقال اور رجسٹری میں کیا فرق ہے؟


رجسٹری اور انتقال زمین میں کوئی فرق نہیں.

رجسٹری بھی ملکیت کا ثبوت ہے

جبکہ

انتقال زمین بھی ملکیت کا ثبوت ہے.

رجسٹری کے بعد اگلا مرحلہ انتقال کا ہوتا ہے.

رجسٹری حاصل کرنے کے بعد مالک زمین متعلقہ پٹواری کے پاس جائے گا جو رجسٹری کی مصدقہ کاپی دیکھنے کے بعد آپکے نام زمین انتقال کر دے گا.

اس انتقال کی فیس 300 روپے ہے اس سے زیادہ پیسے پٹواری کو نہ دیں.

سپریم کورٹ نے اپنے اک فیصلے میں قانون وضع کر دیا ہے کہ

شہری علاقوں میں زمین کی منتقلی

رجسٹری کے ذریعے ہی ہوگی نہ کے انتقال کے ذریعے.

PLD 2019 Sc 297


اپنی قیمتی آراء سے ہمیں ضرور آگاہ کیجئے گا اور جس قانون کے متعلق آپ جاننا چاہیں تو آپ ہمیں کمنٹ سیکشن میں بتاسکتے ہیں.ہم کوشش کریں گے اس پر لکھنے کی

مزید روز مرہ زندگی سے وابستہ قانون جاننے کے لیے وزٹ کریں 

www.whatsaysthelaw.blogspot.com