نادرا سے جانشینی سرٹیفکیٹ بنوانے کا طریقہ کار کیا ہے؟
جانشینی سرٹیفکیٹ ہے کیا؟
جانشینی سرٹیفکیٹ جس کو انگریزی میں
Succession certificate
کہتے ہیں.
اک خاص سرٹیفکیٹ ہے جو فوت ہونے والے شخص کے وارثان کو جاری کیا جاتا ہے.
جیسا کے آپکو معلوم ہے
اک شخص فوت ہو جائے تو اسکی جائیداد وارثان میں انکے شرعی حق کے مطابق تقسیم ہوتی ہیں.
زمین گھر دوکان مکان جائیداد(Immoveable property)
کوئی گاڑی موٹر سائیکل بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم انشورنس کی رقم
(moveabel property)
یہ سب جائیداد وارثان کے درمیان جانشینی سرٹیفکیٹ یا لیٹر آف ایڈمنسٹریشن جو کے نادرا جاری کرے گی اس کے ذریعے ان کے قانونی وارثان کے درمیان انکے حق کے مطابق تقسیم ہو گی
اس سے
پہلے عدالت میں قانونی وارث کی جانب درخواست دینی پڑتی تھی
حصول برائے جانشینی سرٹیفکیٹ کے لیے
جس میں تمام قانونی وارثان کو پارٹی بنایا جاتا تھا جو عدالت میں آکر تسلیمی بیان دیتے تھے
یوں عدالت کی جانب سے جانشینی سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جاتا تھا
لیکن اب نئے قانون کے مطابق جانشینی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا
بلکہ نادرا سے جانشینی سرٹیفکیٹ متعلقہ قانونی وارثان کو جاری ہوگا
نئے قانون کے مطابق نادرا سے جانشینی سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کیا جائے گا؟
The Punjab Letters of administration And succession certificates ordinance 2021
کے مطابق
مندرجہ ذیل طریقے سے جانشینی سرٹیفکیٹ حاصل کیا جا سکے گا
اک قانونی وارث نادرا دفتر میں جاکر جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول کی درخواست دے گا اس دوران وہ اپنا شناختی کارڈ
اور فوت ہونے والے شخص کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرے گا
درخواست کے ساتھ تمام قانونی وارثان کی معلومات
اور فوت ہونے والے شخص کی تمام جائیداد moveabel اور immoveable کی معلومات
مثلاً کتنی زمین مکان گاڑی بینک بیلنس انشورنس اور دیگر اثاثہ جات کی معلومات فراہم کرے گا
اگلے مرحلے میں قانونی وارثان جن کا ذکر درخواست میں کیا تھا ان کو نادرا آفس بلا کر بائیو میٹرک طریقے سے تصدیق کی جائے گی.
اور جو معلومات درخواست دہندہ نے فراہم کی تھی اسکی تصدیق کی جائے گی
نادرا اس کے بعد اخبار اشتہار دے گا بنام عوام الناس
اس کا مقصد ہوتا ہے کے کسی کو کوئی اعتراض ہو اس جانشینی سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر تو وہ نادرا سے رجوع کرے 14 دن کے اندر
آخر میں اگر کوئی اعتراض نہ آئے کسی کی بھی طرف سے تو نادرا اخبار اشتہار کے 14 دن بعد جانشینی سرٹیفکیٹ قانونی وارثان کو جاری کردے گا
جانشینی سرٹیفکیٹ کے ذریعے کس جائیداد کی تقسیم ہوگی؟
جانشینی سرٹیفکیٹ moveabel property
مطلب گاڑی بینک بیلنس انشورنس رقم جیسی جائیداد کی قانونی وارثان کے درمیان تقسیم کے لیے جاری ہوگا
جانشینی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی فیس؟
اگر متوفی شخص کی جائیداد کی قیمت 1 لاکھ سے زائد ہو تو فیس 20 ہزار ہوگی
اگر قیمت ایک لاکھ سے کم ہو تو فیس 10 ہزار ہوگی
جانشینی سرٹیفکیٹ کی اک مزید کاپی نکلوانی ہے تو اسکی فیس 5 ہزار مزید ہوگی
اپنی قیمتی آراء سے ہمیں ضرور آگاہ کیجئے گا اور جس قانون کے متعلق آپ جاننا چاہیں تو آپ ہمیں کمنٹ سیکشن میں بتاسکتے ہیں.ہم کوشش کریں گے اس پر لکھنے کی




Post a Comment
4 Comments
اپ کی کاوش اچھی ہے، اپ اچھا کام کررہے ہو
ReplyDeleteشکریہ جناب
Deleteپہلی بار اتنی آسن طریقے سے قانون سمجھ رہا ہوں. جزاک اللہ خیرا
ReplyDeleteشکریہ جناب
Delete